چین یا روس سے جنگ چھڑی تو ہار جائے گا امریکہ: رپورٹ
امریکہ کے پارلیمانی پینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک کو اس وقت قومی سلامتی اور فوجی بحران کا سامنا ہے، ایسے حالات میں اگر روس یا چین سے جنگ چھڑی تو امریکہ ہار سکتا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے امریکہ لگاتار کئی طرح کے بحران سے دو چار ہے۔ موجودہ وقت میں امریکہ کو سنگین قومی سلامتی اور فوجی بحران کا سامنا ہے۔ موجودہ صورت حال اتنی سنجیدہ ہے کہ اگر آج روس یا چین سے کوئی جنگ چھڑ جائے تو امریکہ کو کراری ہار کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ اندیشہ بدھ کو جاری امریکی پارلیمنٹ کے پینل کی رپورٹ میں ظاہر کیا گیا ہے۔
پارلیمنٹ پینل نے رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ اس وقت سنگین قومی سلامی اور فوجی بحران کا شکار ہے اور اگر ایسے حالات میں روسا یا چین سے جنگ چھڑی ہے تو وہ اس میں بری طرح ہار سکتا ہے۔ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹی سے وابستہ کئی سابق افسران کے اس پینل کا کہنا ہے کہ ایک طرف جہاں امریکی فوج کے بجٹ میں کمی ہو رہی ہے اور فوجیوں کو ملنے والی سہولیات میں لگاتار کمی آ رہی ہے، وہیں چین اور روس لگاتار اپنی طاقت بڑھا رہے ہیں۔
پارلیمانی پینل کا خیال ہے کہ امریکہ کی فوجی بالادستی اور قومی سلامتی، جس کا دنیا میں لوہا مانا جاتا ہے، وہ بےحد تشویش ناک اور خراب ہو گئی ہے۔ پینل نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی توجہ مرکوز کرنے کی وجہ سے امریکہ میزائیل سیکورٹی، سائبر سیکورٹی اور اسپیس مشن سمیت جنگ کے دیگر میدانوں میں پچھڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے حکمت عملی ساز کمیشن برائے قومی سلامتی کو صدر ٹرمپ کی ماسکو اور بیجنگ کے ساتھ طاقت بڑھانے کی ہوڑ والی قومی سلامتی پالیسی (این ڈی ایس) کا مطالعہ کرنے کو کہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 Nov 2018, 5:09 PM