اٹلی کے میلان سے دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز منسوخ، دیوالی سے قبل سینکڑوں مسافر پھنسے

ہندوستان کی سب سے بڑی فضائی کمپنی ایئر انڈیا اور پارٹنر ایئر لائنز کے پاس سیٹ کی دستیابی کی بنیاد پر مسافروں کے لئے 20 اکتوبر سے دوبارہ بکنگ شروع کی جارہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا کی پرواز / آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

 دیوالی کے موقع پر وطن آنے کے لئے سینکڑوں ہندوستانیوں کو اس وقت بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب اٹلی کے میلان سے دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز منسوخ کر دی گئی ، جس کی وجہ سے دیوالی سے عین قبل سینکڑوں مسافر اٹلی میں پھنس گئے۔ اس سلسلے میں ایئر لائن نے کہا کہ منسوخی تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہوئی اور یہ فیصلہ مسافروں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

معلوم ہوکہ 17 اکتوبر کو ایئرانڈیا کی پرواز AI-138 میلان سے دہلی کے لیے پرواز کرنے والی تھی، لیکن یہ پرواز نہیں بھر سکی۔ اس دوران ایئر انڈیا نے کہا کہ تمام متاثرہ مسافروں کو ہوٹل میں رہائش فراہم کی گئی حالانکہ محدود دستیابی کی وجہ سے کچھ مسافروں کو ہوائی اڈے کے باہر ٹھہرایا گیا۔


ہندوستان کی سب سے بڑی فضائی کمپنی ایئر انڈیا اور پارٹنر ایئر لائنز کے پاس سیٹ کی دستیابی کی بنیاد پر مسافروں کے لئے 20 اکتوبر سے دوبارہ بکنگ شروع کی جارہی ہے حالانکہ ایک معاملہ ایسا بھی ہے جس میں ایک مسافر کا شینگن کا ویزہ 20 اکتوبر کو ختم ہورہا ہے، اس کو ویزہ کے اصولوں کی تعمیل یقینی بنانے کے لئے آج (19 اکتوبر) کو میلان سے روانہ ہونے والی کسی دوسری ایئر لائن کی پرواز میں جگہ دی گئی۔

اس سلسلے میں ایئر انڈیا نے کہا ہے کہ وہ متاثرہ مسافروں کو کھانا اور دیگر زمینی امداد فراہم کر رہی ہے۔ ایئر لائن کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں مسافروں کو ہونے والی تکلیف پر افسوس ہے۔ ایئر انڈیا اپنے مسافروں اور عملے کی حفاظت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔