بلومبرگ رپورٹ: وال اسٹریٹ کی 2 لاکھ نوکریوں پر ’اے آئی‘ کے قبضے کا خدشہ، ملازمین کے اُڑے ہوش

وال اسٹریٹ 3 سے 5 سال میں 2 لاکھ نوکریوں میں کٹوتی کر سکتا ہے۔ جائزہ کے مطابق بینک کے چیف انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی افسران نے اشارہ دیا ہے کہ ان کی افرادی قوت میں اوسطاً 3 فیصد کی کٹوتی کی توقع ہے

<div class="paragraphs"><p>مصنوعی ذہانت / Getty Images</p></div>

مصنوعی ذہانت / Getty Images

user

قومی آواز بیورو

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا اثر اب ہر شعبہ پر پڑنے لگا ہے، فائنانشیل سیکٹر بھی اس کی زد میں آتا دکھائی دے رہا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے بڑھتے رواج سے فائنانشیل سیکٹر میں بھی بڑی تبدیلی آ سکتی ہے۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے جڑے کئی کاموں کو تیزی سے اور موثر طریقے سے انجام دیا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فائنانشیل سیکٹر اپنی افرادی قوت کے ایک بڑے حصے کو کھو سکتا ہے یعنی اس سیکٹر میں کام کرنے والے لوگوں کی تعداد بڑے پیمانے گھٹ سکتی ہے۔

ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 3 سے 5 سال میں وال اسٹریٹ 2لاکھ نوکریوں میں کٹوتی کر سکتا ہے۔ اس کی وجہ اے آئی ہے کیونکہ اے آئی انسانوں کی جگہ لے کر ان کے کردار میں کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

بلومبرگ انٹلجینس کے مطابق عالمی بینک اگلے تین سے پانچ سال میں 2 لاکھ سے زیادہ نوکریوں میں کٹوتی کرنے کے لیے تیار ہے۔ جائزہ سے پتہ چلا ہے کہ بینک کے چیف انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی آفسیرس نے اشارہ دیا ہے کہ انہیں اوسطاً اپنی افرادی قوت میں 3 فیصد کی کٹوتی کی امید ہے۔ سب سے زیادہ جوکھم بینک آفس، مڈل آفس اور آپریشنس کو ہے۔ صارفین خدمات میں بھی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

نوکریوں پر اثر کی وجہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) ہے کیونکہ بینک مالی بحران کے مد نظر عمل کو تیز کرنے اور لاگت میں کٹوتی کرنے کے لیے اپنے آئی ٹی سسٹم کی جدید کاری کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی کچھ رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اے آئی کسی بھی دیگر شعبہ کے مقابلے میں بینکنگ صنعت میں زیادہ نوکریاں ختم کر سکتا ہے۔ بینکنگ شعبہ میں تقریباً 54 فیصد نوکریوں میں اے آئی کی طرف جانے کے زیادہ امکانات ہیں۔


واضح ہو کہ وبا سے امریکی معیشت کی ریکوری جاری ہے۔ اس کا اثر نوکریوں پر کافی پڑا ہے۔ جنوری 2025 تک ٹیکنالوجی، ہوا بازی اور خوردہ سمیت صنعت نمایاں چھٹنی سے متاثر ہوئے ہیں۔ امیزن، بوئنگ اور اسپرٹ ایئر لائنس جیسی اہم کمپنیوں نے بھی ملازمین کی کٹوتی کا اعلان کیا ہے، جو اس سال تک جاری رہے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق نومبر 2024 میں 57727 نوکریوں میں کٹوتی دیکھی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 3.8 فیصد کا اضافہ ہے۔ چھٹنی ٹریکر ٹو اَپ کے مطابق ٹیکنالوجی شعبہ نے قیادت کی، پورے 2024 میں 429608 لوگ متاثر ہوئے۔

وہیں جے پی مارگن کے ای آئی کوششوں کی دیکھ ریکھ کرنے والی ٹیریسا ہیٹسنریتھر کا کہنا ہے کہ بینک کے ذریعہ اے آئی کو اپنانے سے بھی نوکریاں بڑھ رہی ہیں۔ جے پی مارگن کے چیف اکزیکٹیو آفیسر جیمی ڈِمن نے 2023 میں کہا تھا کہ اے آئی سے مزدوروں کی زندگی میں بہتری آنے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی وجہ سے آپ کے بچے 100 سال سے زیادہ تک زندہ رہیں گے اور انہیں کینسر نہیں ہوگا اور حقیقت میں وہ ہفتہ میں ساڑھے تین دن کام کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔