دہلی کے بعد اب کاٹھمنڈو ایئرپورٹ کو تکنیکی خامی کا سامنا، سبھی پروازوں پر لگی روک

افسران کے مطابق رَنوے لائٹس میں تکنیکی مسئلہ کے سبب نیپال کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر گھریلو اور بین الاقوامی دونوں طرح کی پروازیں روک دی گئی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>طیارہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

دہلی میں طیارہ آپریشن میں آئی تکنیکی خامی کے بعد اب نیپال میں بھی کچھ ایسی ہی دقت سامنے آئی ہے۔ نیپال کے تریبھون بین الاقوامی ایئرپورٹ پر رَنوے کی لائٹس میں تکنیکی خامی کے بعد سبھی آنے جانے والی پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ افسران نے بتایا کہ مسئلہ دور ہونے تک پرواز آپریشن بند رہے گا۔

افسران کے مطابق رَنوے لائٹس میں تکنیکی مسئلہ کے سبب نیپال کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر گھریلو اور بین الاقوامی دونوں طرح کی پروازیں روک دی گئی ہیں۔ سیکورٹی کو دھیان میں رکھتے ہوئے سبھی طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ تکنیکی خامی کی جانچ اور مسئلہ کے لیے تکنیکی ٹیمیں ایئرپورٹ پر تعینات کی گئی ہیں۔ افسران نے کہا کہ عام پروازوں کا آپریشن جلد از جلد بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔


ایئرپورٹ کے ترجمان رینجی شیرپا نے اے این آئی کو بتایا کہ رَنوے کے ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم میں دقت آئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کم از کم پانچ پروازیں اس وقت التوا میں ہیں۔ سبھی گھریلو اور بین الاقوامی آمد و رفت کی پروازیں تاخیر کا سمنا کر رہی ہیں۔ مسئلہ کا پتہ شام 5.30 بجے (مقامی وقت) چلا۔ تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈہ نیپال کا مرکزی طیارہ مرکز ہے اور ملک کے بیشتر ہوائی مسافر کا آپریشن یہیں سے ہوتا ہے۔ رَنوے لائٹنگ میں خرابی کے سبب پورے ملک کی پرواز کا نظام متاثر ہو گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔