افغانستان: طالبان 7000 قیدیوں کی رہائی کے بدلے 3 ماہ کی جنگ بندی کے لئے تیار

افغان حکومت کے ایک مذاکرات کار کے مطابق طالبان نے 7000 قیدیوں کی رہائی کے بدلے 3 ماہ کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے

افغان طالبان / Getty Images
افغان طالبان / Getty Images
user

یو این آئی

کابل: افغان حکومت کے ایک مذاکرات کار کے مطابق طالبان نے 7000 قیدیوں کی رہائی کے بدلے 3 ماہ کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔ یہ پیشکش ایسے وقت میں منظر عام پر آئی ہے جب افغانستان میں عسکریت پسند گروپوں نے ملک بھر میں اپنی کارروائیاں تیز کی ہوئی ہیں۔

افغان حکومت کے ترجمان نادر نادری کے بقول ’یہ ایک بہت بڑا مطالبہ ہے۔‘ انہوں نے طالبان کی جنگ بندی کی مشروط پیشکش کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ طالبان نے اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل اپنے لیڈروں کے ناموں کو بھی اس فہرست سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔


واضح رہے کہ ایک روز پہلے ہی طالبان نے ضلع اسپین بولدک کے پہاڑی علاقے پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد پاکستان نے اس سرحدی راستے کو بند کر دیا ہے۔

دریں اثنا، طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ طالبان دنیا بھر سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، سب کو سرمایہ کاری کے بہتر مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔