افغانستان اتنا بڑا ہے کہ پاکستان نگل نہیں سکتا اور طالبان اس پر حکومت نہیں کر سکتے: امر اللہ صالح

طالبان کے افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد خود کو نگران صدر قرار دینے والے امر اللہ صالح نے کہا کہ وہ ان لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے جھنڈے کے ساتھ ریلی نکالی

امر اللہ صالح
امر اللہ صالح
user

یو این آئی

کابل: نائب صدر امر اللہ صالح، جنہوں نے طالبان کے افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد خود کو نگران صدر قرار دیتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں میں افغانوں کے ذریعہ قومی پرچم لہرانے اور طالبان کے جھنڈے کو ہٹانے کے ایک دن بعد جمعرات کو کہا کہ افغانستان اتنا بڑا ہے کہ پاکستان اسے نگل نہیں سکتا اور طالبان اس پر حکومت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ان لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے جھنڈے کے ساتھ ریلی نکالی۔

صالح نے طالبان کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ "میں طالبان پراکسی گروپ کے خلاف قومی پرچم لہرانے کے لئے اپنے ملک کے معزز لوگوں کی بہادری اور حب الوطنی تحریک کے تئیں احترام ، حمایت اور تعریف کا اظہار کرتا ہوں۔ اس دوران بہت سے لوگ شہید ہوئے۔‘‘


انہوں نے کہا کہ "ان لوگوں کو سلام جو قومی پرچم لے کر چلتے ہیں اور اس طرح ملک اور ملک کے وقار کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔ دیگر ممالک کو قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے نہ کہ تشدد کا۔ افغانستان اتنا بڑا ہے کہ پاکستان اسے نگل نہیں سکتا اور طالبان کے لیے حکومت کے لئے بھی یہ بہت بڑا ہے۔ اپنی تاریخ کو ذلت اور دہشت گرد گروہوں کے سامنے جھکنے کا باب نہ بننے دیں۔ "

بدھ کے روز سیکڑوں افغان شہری ، جن میں زیادہ تر نوجوان تھے ، طالبان کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے سڑکوں پر آئے اور ملک کے قومی پرچم کو لہرایا ، کئی مقامات پر طالبان کے سفید جھنڈے کو قومی پرچم سے بدل دیا۔ اس کے بعد طالبان عسکریت پسندوں نے مظاہرین پر فائرنگ کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔