تہران میں افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کا اعلامیہ جاری، طالبان کا کابل پر قبضہ نہ کرنے کا اشارہ

ایران میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔جس میں طالبان نے کہا ہے کہ وہ کابل پر قبضہ نہیں کریں گے۔ یہ کابل حکومت کے لئے راحت بھری خبر ہو سکتی ہے

افغان طالبان / Getty Images
افغان طالبان / Getty Images
user

یو این آئی

تہران: ایران میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔جس میں طالبان نے کہا ہے کہ وہ کابل پر قبضہ نہیں کریں گے۔ یہ کابل حکومت کے لئے راحت بھری خبر ہو سکتی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران میں طالبان اور کابل انتظامیہ میں مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، طالبان کا کہنا ہے کہ کابل پر طاقت سے قبضہ نہیں کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق تمام فریقین نے اس بات پر متفق ہوگئے کہ افغان مسئلے کا حل جنگ نہیں ہے، تمام تر کوششیں سیاسی اور پر امن حل ڈھونڈنے کے لیے ہونی چاہئیں۔ افغان حکومت اور طالبان نے پرامن سیاسی حل اور اسلامی ریاست کے قیام کے لیے مذاکرات کے اس سلسلے کو جاری رکھنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تاہم مذاکرات کے لیے اگلی تاریخ اور مقام کا تعین نہیں ہوسکا۔


مشترکہ بیان میں دونوں جانب سے افغانستان کے عوام کی املاک، مساجد اور اسپتالوں سمیت تمام عوامی اداروں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور ان حملوں میں ملوث افراد کے خلاف سزا پر بھی اتفاق کیا گیا۔ بعد ازاں ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں فریقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امن کی خاطر جنگ میں بہادری دکھانے کے بجائے امن میں بہادری دکھانا زیادہ اہم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔