سفارتخانے کے فیصلے کے تحت نو چینی شہریوں کی آخری رسوم ادا

بمباری شہر کے میئر نے کہا کہ رواں ماہ کے شروع میں ملک کے وسطی علاقے میں چینی کان کنی کمپنی گولڈ کاسٹ گروپ کی ملکیت والے سونے کی کان پر حملے میں کم از کم نو چینی شہری ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔

لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
i

بنگوئی: وسطی افریقی جمہوریہ میں 19 مارچ کو ہلاک ہونے والے نو چینی شہریوں کی آخری رسومات چینی سفارت خانے کے فیصلے کے تحت ادا کر دی گئیں۔ مقامی پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس نے کہا کہ حال ہی میں ہلاک ہونے والے ان نو افراد کی آخری رسوم آج صبح بنگوئی سے 26 کلومیٹر کے فاصلے پر ادا کردی گئی۔

بمباری شہر کے میئر نے کہا کہ رواں ماہ کے شروع میں ملک کے وسطی علاقے میں چینی کان کنی کمپنی گولڈ کاسٹ گروپ کی ملکیت والے سونے کی کان پر حملے میں کم از کم نو چینی شہری ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔ چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے زور دیا کہ حملے کے ذمہ داروں کو سخت اور قانون کے مطابق سزا دی جائے۔


وزارت نے متنبہ کیا کہ بہت سے سی اے آر علاقوں کو انتہائی جوکھم والا علاقہ تصور کیا جاتا ہے اور چینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ ایسے علاقوں کو فوری طور پر چھوڑ دیں اور وہاں سفر کرنے سے گریز کریں۔ روس کی وزارت خارجہ نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔