چین کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 36 افراد ہلاک

چین کے وسطی صوبے ہینان کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک ہو گئے۔ چینی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے بعد دو افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بیجنگ: چین کے وسطی صوبے ہینان کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک ہو گئے۔ چینی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے بعد دو افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ آگ پر میونسپل فائر ریسکیو کی 36 گاڑیوں کی مدد سے قابو پایا گیا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک مشکوک شخص کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے صوبے آنیانگ کے ہائی ٹیک زون میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے 36 افراد کی لاشوں اور متعدد زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔


فیکٹری میں لگی آگ پر 63 فائرٹینڈرز نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔ فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پبلک سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے آتشزدگی کا شکار فیکٹری سے کچھ مشتبہ افراد کو تحویل میں لیا ہے تاہم ان کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */