جاپان میں پھر محسوس کیا گیا زلزلہ کا تیز جھٹکا، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.4 درج، عوام خوف میں مبتلا
’دی گارجین‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق جاپان کے توکارا جزیرہ میں حالیہ دنوں میں زلزلوں کا سیلاب سا دیکھنے کو ملا ہے۔ 23 جون 2025 کو ایک ہی دن میں 183 زلزلے درج کیے گئے۔

جاپان میں آج صبح ایک بار پھر زلزلہ کا تیز جھٹکا محسوس کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ زلزلہ تاتسوگو میں ہفتہ کی علی الصبح آیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.4 درج کی گئی اور اس کا مرکز زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ اس زلزلہ کے بعد عوام خوف میں مبتلا ہے۔ حال ہی میں امامی کاگوشیما میں بھی 5.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے لوگوں میں دہشت زیادہ دیکھنے کو مل رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایشیائی ملک جاپان بحر الکاہل میں واقع ہے۔ یہ کثرت زلزلہ والے مقامات کی فہرست ’رِنگ آف فائر‘ میں آتا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے، جہاں 3 ٹیکٹونک پلیٹس پیسفک، فلپائنس اور یوریشین پلیٹس آپس میں ملتی ہیں۔ اسی وجہ سے جاپان میں روزانہ الگ الگ حصوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔ جاپان کے ٹوکارا علاقہ میں ہر سال تقریباً 1500 زلزلے آتے ہیں۔ ٹوکارا میں مجموعی طور پر 12 جزیرے ہیں، جہاں کُل آبادی تقریباً 700 ہے۔
’دی گارجین‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق جاپان کے ٹوکارا جزیرہ میں حالیہ دنوں زلزلوں کا سیلاب سا دیکھنے کو ملا ہے۔ 23 جون 2025 کو ایک ہی دن میں 183 زلزلے درج کیے گئے۔ یہ تعداد کسی بھی عام دن کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔ اس کے بعد کی حالت بھی کم فکر انگیز نہیں رہی ہے۔ 26 جون کو 15، 27 جون کو 16، 28 جون کو 34 اور 29 جون کو 98 مرتبہ زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔