نیویارک: بجلی گل ہونے سے اندھیرا، ہزاروں لوگوں کی رات ’کالی‘!

نیو یارک میں بجلی گل ہونے سے 40ویں اسٹریٹ سے لے کر 72ویں اسٹریٹ تک کا علاقہ اور ففتھ ایونیو سے ہڈسن ندی تک کا علاقہ متاثر ہوا، اس دوران معروف ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈز پر بھی اندھیرا چھایا رہا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہفتے کی شام نیویارک کا علاقہ مین ہٹن اچانک اندھیرے میں ڈوب گیا، جس کی وجہ سے افرا تفری پھیل گئی۔ بجلی کے اس بڑے بلیک آؤٹ کی وجہ سے 42 ہزارصارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کان ایڈیسن کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی رات 8.30 بجے اچانک بجلی گل ہو گئی۔

اس دوران ٹائمز اسکوائر پر بل بورڈز بھی بند ہوگئے۔ شہر کے میئر بل ڈی بلاسیو نے بتایا کہ بجلی کی بندش کی وجہ ایک مین ہول میں آگ لگنا ہے تاہم اس واقعہ کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ فائر فائٹرز نے کہا کہ انہیں متعدد کالز موصول ہوئیں جن میں شہریوں نے  لفٹ اور بلند عمارتوں میں پھنسے ہونے پر مدد طلب کی۔


نیو یارک میں بجلی گل ہونے سے 40ویں اسٹریٹ سے لے کر 72ویں اسٹریٹ تک کا علاقہ اور ففتھ ایونیو سے ہڈسن ندی تک کا علاقہ متاثر ہوا، اس دوران معروف ٹائمز اسکوائر کے بلبورڈز پر بھی اندھیرا چھایا رہا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہیلس کچن کے تمام ریستوران بھی اندھیرے میں ڈوب گئے اور شہر کے متاثرہ علاقوں میں اسٹریٹ لائٹیں بھی بند ہو گئیں۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کا سب وے سسٹم بھی متاثر ہوا اور چار اسٹیشنز کی بجلی بھی غائب ہو گئی، جس کی وجہ سے انہیں بند کر دینا پڑا۔

میٹروپالیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی (ایم ٹی اے) نے کہا کہ چھٹے ایونیو اور آٹھویں ایونیو پر سگنل متاثر ہوئے تھے، جس سے ڈی، ایف، ایم اے، سی اور ای لائنوں کی سروسز میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ خدمات میں رکاوٹ آنے سے کافی لوگوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔


نیو یارک سٹی کے میئر ’بِل ڈے بلاسیو‘ نے کہا کہ مین ہول کی آگ کی وجہ سے بجلی گل ہوئی۔ شہر میں ہوئے بلیک آؤٹ کو ٹھیک کرانے کے لئے این وائی ای سی ایمرجنسی انتظام کی ٹیم، پولس، فائر بریگیڈ دیگر ایجنسیاں ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Jul 2019, 2:10 PM