انڈونیشیا میں پرواز کے 13 منٹ بعد ہی مسافر طیارہ حادثے کا شکار، 188 افراد ہلاک 

انڈونیشیا کے جکارتہ میں پیر کی صبح یعنی آج ایک بڑا جہاز حادثہ ہوا، یہاں لائين ایئر کا طیارہ جکارتہ سے پرواز کے 13 منٹ بعد ہی حادثہ کا شکار ہو گیا، اس ہوائی جہاز میں عملہ سمیت کل 188 افراد سوار تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

انڈونیشیا کا لائين ایئر مسافر طیارے پیر کے روز یعنی ُج صبح جکارتہ سے پرواز کے چند منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا، قومی بچاؤ ایجنسی کے ترجمان یوسف لطیف نے میڈیا کو بتایا، ’’اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ طیارے گر کر تباہ ہوگیا ہے، ’’اس طیارے میں قریب 188 افراد سوار تھے، بتایا جا رہا ہے کہ طیارے جےٹی -610 جکارتہ سے پنگكل پناگ جا رہا تھا۔

طیارہ گرنے کے ممکنہ مقام پر امدادی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، انڈونیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق طیارے میں 3بچوں اور عملہ کے 7ارکان سمیت 188افراد سوار تھے۔

خبروں کے مطابق ہوائی جہاز کا پرواز کے چند منٹ بعد ہی رابطہ ٹوٹ گیا تھا، جس وقت طیارے سے رابطہ ٹوٹا، اس وقت ہوائی جہاز سمندر کے اوپر پرواز کر رہا تھا، جکارتہ پوسٹ کے مطابق صبح 6.45 بجے جہاز ٹریفک سروس افسر سويادی کو ایک ٹگبوٹ ’ایس ایس جایا دوم‘ سے ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ ان کے عملے کے ارکان نے طیارے کا ملبہ کو سمندر میں دیکھا ہے، انہیں شک ہے کہ یہ لائين ایئر کے طیارے کا ملبہ ہو سکتا ہے، جو ویسٹ جاوا کے كراوانگ میں تان جنگ بنگن کے پاس سمندر میں تیر رہا تھا۔

انڈونیشیا میں پرواز کے 13 منٹ بعد ہی مسافر طیارہ حادثے کا شکار،  188 افراد ہلاک 

سويادی نے کہا، ’’صبح 7.15 بجے ٹگبوٹ نے بتایا کہ وہ جائے حادثہ کے قریب تھے اور ان کے عملہ کے ارکان نے طیارے کا ملبہ سمندر میں دیکھا تھا۔ ’’انہوں نے کہا کہ حادثہ کے بعد سے مسافروں اور جہاز کے عملے کے ارکان کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ دو اور جہاز، ایک ٹینکر اور ایک کارگو جہاز بھی اس جائے حادثہ کے پاس سے گزر رہے تھے، ’جکارتہ پوسٹ‘ کی خبروں کے مطابق لائين ایئر -610 نے صبح 6.20 بجے جکارتہ سے پرواز شروع کی تھی اور صبح 6.33 بجے اس طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Oct 2018, 11:09 AM