پاکستان سمیت 8 ممالک کے دورے کے سلسلے میں امریکہ نے الرٹ جاری کیا

امریکہ نے پولیو سے بری طرح متاثر ان ممالک کا دورہ کرنے والوں خاص طور سے بالغوں کو زندگی کو بچانے والے بسٹر ڈوز رکھنے کی صلاح دی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لاہور: امریکہ نے پولیو سے متاثر پاکستان سمیت آٹھ ایشیائی ممالک کے دورے کے سلسلے میں اپنے مسافروں کو صرف ان ممالک کے دورے پر الرٹ جاری کیا ہے۔ امریکہ نے پولیو سے بری طرح متاثر ان ممالک کا دورہ کرنے والوں خاص طور سے بالغوں کو زندگی کو بچانے والے بسٹر ڈوز رکھنے کی صلاح دی ہے۔ عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے ان ممالک پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور اس مدت میں یہ ڈوز رکھنا ہر ایک امریکی کے لئے ضروری قرار دیا گیا ہے۔

امریکہ نے دیگر ممالک میں وائرس پھیلنے سے روکنے سے متعلق اپنی وفاقی ایجنسی سینٹر فار ڈیذیز کنٹرول اینڈ پروونشن (سی ڈی سی) کی سفارش کی بنیاد پر پولیو سے متاثر ممالک کے دورے پر جانے والے مسافروں کے لئے نئی ہدایات جاری کیں۔


امریکہ نے اپنے مسافروں کو سطح دوم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ڈبلیو ایچ او نے سفارش کی ہے کہ ان ممالک کو رہائشی اور لمبی مدت (چار ہفتوں یا اس سے زیادہ) کے مسافروں کو ملک چھوڑنے سے پہلے پولیو کی دوا لینے کے ثبوت کی ضرورت ہے۔‘‘

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان ممالک میں دورے کرنے سے پہلے بچپن میں پولیو کی باقاعدہ دوا لینے والے بالغوں کو پولیو کی لائف ٹائم ایڈلٹ بسٹر ڈوز لینا چاہیے۔ سی ڈی سی کے مطابق پاکستان کے علاوہ افغانستان، چین، برما، انڈونیشا، ملائشیا، پپوا نیوگنی اور فلپائن پولیو سے متاثر ممالک میں شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */