چین کے جنوب مغربی صوبہ ینان میں 5.2 شدت کا زلزلہ، 3 افراد زخمی

زلزلہ منگل کی رات 11 بجکر 27 منٹ پر بوشان کے ضلع لونگ یانگ میں آیا۔ مقامی رپورٹ کے مطابق زلزلے میں تین افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کنمینگ: چین کے جنوب مغربی صوبہ ینان کے باؤشان شہر میں منگل کی دیر رات ریختر پیمانے پر 5.2 شدت کے زلزلے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام نے زلزلہ کے بعد لیول-  III کے ہنگامی الرٹ کا اشارہ جاری کیا ہے اور امدادی ٹیموں کو آفت زدہ علاقے میں روانہ کیا گيا ہے۔ زلزلہ منگل کی رات 11 بجکر 27 منٹ پر بوشان کے ضلع لونگ یانگ میں آیا۔ مقامی رپورٹ کے مطابق زلزلے میں تین افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔

بوشان کے ڈپٹی میئر ژانگ یونی نے بدھ کی صبح منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ زلزلے سے رہائشی مکانات، پانی، بجلی، ٹریفک، مواصلات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو زلزلے کے مرکز کے علاقے میں مختلف درجے کا نقصان پہنچا ہے۔ 2,400 سے زیادہ افراد کو تلاش اور راحت رسانی کی کارروائیوں کے لیے متاثرہ علاقے میں بھیجا گیا ہے۔ ژانگ نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں کل 365 خیمے، 734 فولڈنگ بیڈ اور 1,470 روئی کے لحاف بھیجے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔