مغربی کنارے کے شہر نابلس پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 9 فلسطینی جاں بحق، 70 زخمی

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے فلیش پوائنٹ شہر نابلس میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران میں دو مسلح افراد اور تین عام شہریوں سمیت نو فلسطینیوں کو قتل اور کم سے کم 70 کو زخمی کر دیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے فلیش پوائنٹ شہر نابلس میں چھاپامار کارروائی کے دوران میں دو مسلح افراد اور تین عام شہریوں سمیت نو فلسطینیوں کو قتل اور کم سے کم 70 کوزخمی کردیا ہے۔اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ نابلس میں آپریشن کر رہی ہے لیکن فوری طور پر مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔

فلسطینی تنظیم جہاداسلامی کا کہنا ہے کہ نابلس میں اسرائیلی فوج نے اس کے دوکمانڈروں کوایک گھر میں گھیرلیا تھاجس کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی۔اس کے نتیجے میں دیگرمسلح افراد بھی شامل ہوگئے۔لڑائی کے وقت دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں اور مقامی فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی فوجیوں کی بکتربند گاڑیوں پر پتھروں سے حملہ کیا۔

فلسطینی طبی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں جہاد اسلامی کے دونوں کمانڈر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ باقی سات افراد میں تین عام شہری شامل ہیں۔ان میں ایک 72 سالہ شخص اور ایک 14 سالہ لڑکا شامل ہے۔ طبی حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں کی کارروائی میں قریباً 70 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔