جاپان: کروز جہاز ڈائمنڈ پرنسز میں سوار 60 مزید لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

چیف سکریٹری یوشیہیدے سوگا کا کہنا ہے کہ ’’ ہم ان سبھی لوگوں کی جانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جو 80سال سے زیادہ کی عمر کےہیں اور جن کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ ‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ٹوکیو: جاپان کے یویوہاما صوبے پر الگ نگرانی میں رکھے گئے کروز جہاز ڈائمنڈ پرنسز پر 60اور لوگوں میں کورونا وائرس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔سرکاری افسروں نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ روزنامہ ’جاپان ٹوڈے‘ نے پیر کو ایک افسر کے حوالےسے بتایا کہ اب تک اس جہاز پر کوروناوائرس میں مبتلا لوگوں کی تعداد بڑھ کر 130ہوگئی ہے اور جاپان میں ایسے کل معاملے بڑھ کر 150ہوگئے ہیں۔ اس جہاز کو الگ ہی رکھاگیاہے۔اس جہاں میں کافی تعداد میں بزرگ بھی ہیں اور جاپان حکومت نے 12سے زیادہ ایسے لوگوں کی جانچ کرنےکافیصلہ کیا جن میں نمونیا کی علامت ہیں۔

چیف سکریٹری یوشیہیدے سوگا نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم ان سبھی لوگوں کی جانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جو 80سال سے زیادہ کی عمر کےہیں اور جن کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ صحت، لیبر اوربہبود کی وزارت نے کہا کہ ان لوگوں کی 14دنوں کی نگرانی کی مدت ختم ہونے کے بعد سبھی 3600 لوگوں کی جانچ کی جائے گی اور نتیجوں کی تصدیق ہونے کے بعد ہی انہیں جہاز چھوڑنے کی اجازت دی جائے گی۔


اس سے پہلے وزارت نے کہا تھا کہ 19فروری کے بعد ہی لوگوں کو جہاز سے اترنے کی اجازت دی جائےگی لیکن اب وہ ٹیسٹ رپورٹوں کا انتظار کریں گے۔ وزیر صحت کاتسونوبو کاتو نے کہا کہ ہمیں اپنے شہریوں کی فکروں اور مسئلوں کا پوری طرح حل نکالنےکی ضرورت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔