افغانستان میں فوجی مہموں میں 57 طالبان جنگجو ہلاک: فوج

فوج کی 203 ویں تھنڈر کور کے خصوصی فورسوں نے غزنی کے کاراباغ ضلع کے کراسئی علاقے میں ایک کار کو نشانہ بنایا جس میں دھماکہ خیز اشیا بھرا ہوا تھا

پاکستان کی معاونت سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور
پاکستان کی معاونت سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور
user

یو این آئی

کابل: افغانستان کےمرکزی غزنی، شمالی بغلان اور مغربی ہیرات سمیت کئی صوبوں میں فورسوں کی مہموں کے دوران فوج نے کم سے کم 57 طالبان کو ہلاک کردیا۔ افغان فوج نے ایک بیان میں اس کی تصدیق کی ہے۔ فوج کی 203 ویں تھنڈر کور کے خصوصی فورسوں نے غزنی کے کاراباغ ضلع کے کراسئی علاقے میں ایک کار کو نشانہ بنایا جس میں دھماکہ خیز اشیا بھرا ہوا تھا۔

فوج نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’’کراسئی علاقے میں افغان فوج کی مہم کے دوران سات جنگجوؤں کو ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔‘‘
وزیر دفاع کے مطابق ملک کے شمال میں بغلان سمیت دیگر صوبوں میں بھی فوجی مہم چلائی گئی ہے۔


وزیر دفاع کے ترجمان روح اللہ احمد زئی نے بتایا کہ ’’افغان فورسوں نے شمالی بغلان صوبہ کے ظہانہ ای غور ضلع میں طالبان پر کل رات کارروائی شروع کی اور طالبان کے کمانڈرسمیت 14 جنگجو مارے گئے اور دیگر آٹھ زخمی ہوگئے۔

ایک دیگر فوجی مہم میں ملک کے مغرب میں ہیرات صوبہ کے شنداد میں 9 جنگجو ہلاک ہوگئے اور دیگر 11 زخمی ہوگئے۔ وزارت نے بتایا ’’افغان کمانڈوں فورسوں نے کل رات ہلمند صوبہ کے نہری سراج ضلع میں مہم شروع کی۔ جس میں پانچ طالبان مارے گئے اورکئی دیگر زخمی ہوگئے۔ طالبان نے ان مہموں کے بارے کسی طرح کی کوئی رائے زنی نہیں کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔