غزہ پر اسرائیل کے حملہ کرتے ہی 55 افراد جان بحق ہو گئے: حماس

حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ انجام دینے کے بعد اسرائیل کے اس اعلان کے بعد کہ وہ غزہ پر حملے تیز کر رہا ہے، غزہ کی پٹی پر رات بھر کی کارروائیوں میں کم از کم 55 افراد جان بحق ہوئے تھے

<div class="paragraphs"><p>غزہ پٹی پر اسرائیلی حملہ / Getty Images</p></div>

غزہ پٹی پر اسرائیلی حملہ / Getty Images

user

یو این آئی

غزہ: حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ انجام دینے کے بعد اسرائیل کے اس اعلان کے بعد کہ وہ غزہ پر حملے تیز کر رہا ہے، غزہ کی پٹی پر رات بھر کی کارروائیوں میں کم از کم 55 افراد جان بحق ہوئے تھے۔ یہ اطلاع غزہ کی پٹی پر برسراقتدار حماس کی جانب سے دی گئی۔

سرکاری پریس آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملوں کے جواب میں ہونے والی بمباری میں 55 سے زائد افراد جان بحق ہو چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے حملے تیز کرنے کی بات کہنے کے چند ہی گھنٹے کے بعد 30 سے زیادہ گھر تباہ ہو گئے تھے۔


خیال رہے غزہ میں حملوں کے پیش نظر ہندوستان نے غزہ کے لیے 38.5 ٹن انسانی امداد بھیجی ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان نے بحران سے متاثر غزہ کی پٹی سے فلسطینی شہریوں کے لیے مصر کے سینائی علاقے میں 38.5 ٹن انسانی امداد بھیجی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کا بوئنگ سی-17 ٹرانسپورٹ طیارہ فلسطین کے لوگوں کے لیے تقریباً 6.5 ٹن طبی امداد اور 32 ٹن آفات سے متعلق امدادی سامان لے کر العریش ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوا۔

باگچی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، "اس مواد میں زندگی بچانے والی ضروری ادویات، سرجیکل اشیاء، خیمے، سلیپنگ بیگ، ترپال، صفائی ستھرائی کی سہولیات، پانی صاف کرنے کی گولیاں اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔"

دریں اثنا، کیتھے پیسفک نے ہانگ کانگ اور تل ابیب کے درمیان پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق، ہانگ کانگ کے فلیگ شپ کیریئر کیتھے پیسفک نے کہا کہ وہ اسرائیل اور حماس کے تنازعہ کی وجہ سے شہر اور تل ابیب کے درمیان سال کے آخر تک تمام پروازیں منسوخ کر رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔