افغانستان کے پچاس فیصد علاقہ پر طالبان قابض: روس

روسی سفیر الیکزنڈر مینتسکی کا کہنا ہے کہ طالبانی دہشت گردوں کا افغانستان کے پچاس فیصد علاقوں پر قبضہ ہے اور یہ ایسے علاقے ہیں جہاں افغانی حکومت کی رسائی نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ماسکو: افغانستان میں روس کے سفیر الیکزنڈر مینتسکی نے کہاکہ طالبانی دہشت گردوں کا افغانستان کے پچاس فیصد علاقوں پر قبضہ ہے۔

الیکزنڈر مینتسکی نے کہاکہ طالبانی دہشت گرد وں کا قبضہ ان علاقوں میں زیادہ ہے جہاں افغانی حکومت کی پہنچ نہیں ہے۔ انہوں نے روسسکایا گجیتا کے ایک روزنامہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ افغانستان کے کم از کم پچاس فیصد علاقہ پر طالبانی دہشت گردوں نے قبضہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مختلف اندازوں میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس) کے 3,500سے 10,000دہشت گرد بھی اس وقت افغانستان میں موجود ہیں اور باقاعدہ طریقہ سے وہاں حملے کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ افعانستان میں تقریباً دو دہائی سے حکومت کے خلاف طالبان جنگ لڑرہے ہیں جس کے دوران بڑی عداد میں عام لوگ بھی مارے جارہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔