ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 6 افراد ہلاک 300 سے زیادہ زخمی

ایران میں آنے والے شدید زلزلہ کے دوران ہلاک ہونے والے افراد تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 300 سے زیادہ ہو چکی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

تہران: ایران میں جمعہ کے روز شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس میں ہلاک ہونے افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے جبکہ 345 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زلزلہ کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ زلزلہ گزشتہ 20 سالوں میں سب سے شدید ہے اور اس کی وجہ سے 14 گاؤں بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ اسی علاقہ میں 2017 میں بھی شدید زلزلہ آیا تھا اور لوگ ابھی اس وقت ہونے والے نقصان سے پوری طرح ابر بھی نہیں پائے تھے تھے کہ پھر سے یہ آفت ٹوٹ پڑی۔

یوروپین-میڈیٹیرینین سيسمو لوجیکل سینٹر ( ای ایم ایس سی ) کے مطابق ایران میں جمعہ کی صبح 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کا مرکز ایران کے صوبہ آذر بائیجان کے دارالحکومت تبریزسے 118 کلو کی میٹر دوری مشرق میں واقع تھا۔


زلزلے کے بعد چار آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔متاثرہ علاقے میں جانی و مالی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایران جغرافیائی طور پر اسے خطے میں واقع ہے جہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں ۔ ایران میں نومبر 2017 میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں سینکڑوں لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور ہزاروں دیگر زخمی ہو گئے تھے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Nov 2019, 12:55 PM
/* */