الجزائر میں ریکارڈ بلند درجہ حرارت کے درمیان جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات، 34 افراد ہلاک

الجزائر میں ریکارڈ بلند درجہ حرارت کے درمیان متعدد ریاستوں میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے، جن میں فوج کے 10 ارکان بھی شامل ہیں

<div class="paragraphs"><p>الجزائر کے جنگلات میں آگ / Getty Images</p></div>

الجزائر کے جنگلات میں آگ / Getty Images

user

قومی آوازبیورو

الجزائر: الجزائر میں ریکارڈ بلند درجہ حرارت کے درمیان متعدد ریاستوں میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے، جن میں فوج کے 10 ارکان بھی شامل ہیں۔ یہ اطلاع الجزائر کی وزارت داخلہ نے دی۔ ایک سابقہ بیان میں وزارت نے کہا تھا کہ جنگلات اور زرعی فصلوں میں 97 مقامات پر آگ لگی، ان میں سے کچھ آبادی والے دیہاتوں میں پھیل گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکام نے 1500 شہریوں کو وہاں سے نکالا۔ 6 ریاستوں میں آگ بجھانے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ خیال رہے کہ شمالی افریقی ملک کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 48 ڈگری سیلسیس (118 فارن ہائیٹ) تک پہنچ گیا ہے۔

الجزائر کی وزارت دفاع نے مشرقی الجزائر کی ریاست بیجیا کے بنی کسیلا میں لگنے والی آگ میں 10 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ اس کے علاوہ فوجیوں میں مختلف نوعیت کے 25 زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔


وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں کو براہ راست قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریاست بیجیا میں لگی آگ کو بجھانے کے عمل کے دوران ہوا کی رفتار میں اضافے کی وجہ سے آگ کا رخ بنی کسیلا میں واد داس کے علاقے میں فوج کے دستے کے مقام کی طرف ہو گیا۔ جس کے بعد متعدد فوجی اہلکار آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ بنی کسیلا کے علاقے میں واقع پیپلز نیشنل آرمی کے دستے سے تعلق رکھنے والے دس فوجیوں کی موت واقع ہو گئی جب کہ 25 فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد انہیں ہسپتالوں میں لایا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔