’سوڈان کے اومڈُرمن میں توپ خانے کے حملے میں 32 شہریوں کی موت‘

سوڈان کے ایمرجنسی لائرز لیگل گروپ نے بدھ کو کہا کہ دارالحکومت اومڈُرمن میں سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف ) کے توپ خانے کی گولہ باری میں 32 شہری مارے گئے

<div class="paragraphs"><p>سوڈان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سوڈان، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

خرطوم: سوڈان کے ایمرجنسی لائرز لیگل گروپ نے بدھ کو کہا کہ دارالحکومت اومڈُرمن میں سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف ) کے توپ خانے کی گولہ باری میں 32 شہری مارے گئے۔ غیر سرکاری سنڈیکیٹ نے بتایا کہ منگل کو اومڈرمن کے اومباڈا علاقے میں ایس اے ایف کے توپ خانے سے کئے گئے حملوں میں بچوں سمیت عام شہری مارے گئے۔

گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملوں میں درجنوں افراد زخمی اور متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری آبادی والے علاقوں میں بھاری اور ہلکے توپ خانے کا استعمال جنگی جرم ہے اور یہ دونوں متحارب فریقوں کی طرف سے شہریوں کی زندگی کو نظر انداز کرنے کو ظاہر کرتا ہے۔


ایس اے ایف نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق، بدھ کے روز ایس اے ایف اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان، بنیادی طور پر مغربی اومڈرمن میں اومباڈا پڑوس اور شہر کے جنوب مغرب میں کور آف انجینئرز بیس کے ارد گرد پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔

سوڈان کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ایس اے ایف اور آر ایس ایف کے درمیان 15 اپریل سے خرطوم اور ملک کے دیگر علاقوں میں مہلک جھڑپیں ہو رہی ہیں، جس کے نتیجے میں کم از کم تین ہزار افراد ہلاک اور چھ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔