اب تک 29000 فلسطینی، قتل ہو چکے، بڑی تعداد میں بچے اور خواتین شامل: وزارت صحت غزہ

فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک ہونے والی فلسطینی ہلاکتوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر ڈی ڈبلیو</p></div>

تصویر ڈی ڈبلیو

user

یو این آئی

تل ابیب: فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک ہونے والی فلسطینی ہلاکتوں سے متعلق اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اتوار کے روز یہ تعداد 28985 ہو گئی ہے۔ ان قتل کیے گئے فلسطینیوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

العربیہ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 127 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ جبکہ مجموعی زخمیوں کی تعداد 68883 ہو گئی ہے۔ اسرائیل نے کسی بھی جنگ میں اب تک فلسطینیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے جسے بمباری کی زد میں لاتے ہوئے قتل کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی اس مسلسل سفاکیت کی وجہ سے ہی جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ دائر کیا۔


وہیں، اتوار کے روز اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملوں کے نتیجے میں خان یونس کا سب سے بڑا ہسپتال الناصر ہسپتال مکمل طور پر علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی اسرائیلی فوج تقریباً ہر بڑے ہسپتال کو تباہ کر چکی ہے یا ادویات اور طبی آلات سے محروم کر کے ناکارہ بنا چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔