امریکہ میں 9/11 حملے کے 22 سال بعد بھی ہزاروں متاثرین کی شناخت نہیں ہو سکی

امریکہ میں 9/11 حملے کے 22 سال گزر جانے کے بعد بھی 1000 سے زیادہ متاثرین کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پیر کو امریکہ میں نائن الیون حملوں کی 22ویں برسی منائی گئی

امریکہ کے 9/11 حملے / Getty Images
امریکہ کے 9/11 حملے / Getty Images
user

یو این آئی

نیویارک: امریکہ میں 9/11 حملے کے 22 سال گزر جانے کے بعد بھی 1000 سے زیادہ متاثرین کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پیر کو امریکہ میں نائن الیون حملوں کی 22ویں برسی منائی گئی۔ نیویارک کے لوئر مین ہٹن میں واقع میموریل اینڈ میوزیم میں ایک یادگاری تقریب منعقد کی گئی جس میں 2001 کے حملوں میں ہلاک ہونے والے 2977 افراد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

میئر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے برسی سے چند روز قبل دو متاثرین – ایک مرد اور ایک عورت کی شناخت کی گئی ہے۔ ستمبر 2021 کے بعد ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے متاثرین کی یہ پہلی نئی شناخت تھی، حالانکہ 1104 ہلاک شدگان میں سے 40 فیصد کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔


یونیفارمڈ فائر فائٹرز ایسوسی ایشن آف گریٹر نیو یارک نے پیر کو ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا، "جب اس خوفناک دن ٹاور گرے، تو ہم نے نیویارک سٹی کے 343 فائر فائٹرز کو کھو دیا۔" اس کے بعد کے برسوں میں نیو یارک سٹی فائر ڈپارٹمنٹ (ایف ڈی این وائی) کے 341 سے زیادہ ارکان نایاب کینسر اور گراؤنڈ زیرو میں زہریلی دھول کی وجہ سے ہونے والےدیگر بیماریوں سے ہلاک ہوگئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔