سری لنکا میں ہوئے دھماکوں میں 207 افراد ہلاک، ان میں 3 ہندستانی بھی شامل

وزیرخارجہ سشما نے کہا کہ سری لنکا میں جو ہندوستانی بم دھماکہ میں ہلاک ہوئے ہیں ان کے نام لوکاشنی، نارائن چندرشیکھر اور رمیش ہیں۔ ہم مزید تفصیلات معلوم کررہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا کہ سری لنکا میں اتوار کو ایسٹر کے موقع پر ہوئے 8 بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے 207 افراد میں 3 ہندستانی شہری شامل ہیں۔

سشما سوراج نے ٹوئٹ میں کہا،’’کولمبو سے مزید تفصیلات موصول ہوئی ہیں۔ کل 8 بم دھماکے ہوئے ہیں۔ مزید ایک دھماکہ کولمبوکے نزدیک دیہی ویڑا میں ایک گیسٹ ہاؤس میں ہوا اور دوسرا کولمبو کے دیماتا گوڈا میں ایک رہائشی کالونی میں ہوا۔''

سشما سوراج نے کہا کہ انھوں نے ابھی سری لنکا کے وزیرخارجہ تلک ماراپانا سے بات کی ہے اور انھوں نے سلسلہ وار بم دھماکوں میں 207 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ بدقسمتی سے اس دہشت گردانہ بم دھماکوں میں 207 افراد ہلاک اور 450 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

وزیرموصوف نے یہ بھی کہا کہ کولمبومیں ہندستانی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ نیشنل اسپتال نے تین ہندستانی شہریوں کی ہلاکت کے بارے میں انہیں مطلع کیا ہے۔

وزیرخارجہ سشما نے کہا کہ سری لنکا میں جو ہندوستانی بم دھماکہ میں ہلاک ہوئے ہیں ان کے نام لوکاشنی، نارائن چندرشیکھر اور رمیش ہیں۔ ہم مزید تفصیلات معلوم کررہے ہیں۔ وزیر موصوف نے ضرورت پڑنے پر سری لنکا کو میڈیکل ٹیم سمیت امداد کی پیش کش بھی کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔