بحر ہند میں ڈوبی چینی کشتی سے 2 لاشیں برآمد، 37 اب بھی لاپتہ، تلاش کے لیے ہندوستان نے بھیجا اسپیشل ایئرکرافٹ

چینی اسٹیٹ میڈیا سے موصول ہو رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ جمعرات کے روز چینی کشتی پر سے دو لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کشتی، آئی اے این ایس</p></div>

کشتی، آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

گزشتہ روز چین کی ایک کشتی بحر ہند میں ڈوب گئی تھی جس پر 39 افراد سوار تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ مچھلی پکڑنے والی اس کشتی میں 17 چینی، 17 انڈونیشیائی اور 5 فلپائنی شہری سوار تھے۔ کشتی کے غرق ہونے کے بعد چین نے ہندوستان سمیت کئی دیگر ممالک سے مدد کی اپیل کی تھی، جس پر ہندوستان نے سرگرم رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ہندوستان نے دریادلی دکھاتے ہوئے جہاز پر سوار لوگوں کو تلاش کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس آپریشن کے لیے ہندوستان نے اپنا اسپیشل ’پی 8 آئی‘ ایئرکرافٹ بھیجا ہے۔

چینی اسٹیٹ میڈیا سے موصول ہو رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ جمعرات کے روز چینی کشتی پر سے دو لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ نیوز ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق چینی کشتی ڈوبنے کے بعد جاری ریسکیو آپریشن میں دو متاثرین کی لاشیں ملی ہیں۔ حالانکہ یہ جانکاری نہیں دی گئی ہے کہ یہ چینی باشندوں کی لاشیں ہیں یا پھر انڈونیشیائی یا فلپائنی شہریوں کی۔


واضح رہے کہ چین کا جہاز ’لو پینگ یوآن یو 028‘ منگل کے روز بحر ہند کے سنٹرل ریجن میں غرق ہو گیا تھا۔ اس پر 39 افراد سوار تھے۔ یہ خبر ملنے کے بعد چینی افسران میں ہلچل مچ گئی اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن کے لیے سرگرمی شروع ہو گئی۔ ہندوستانی بحریہ کا کہنا ہے کہ چین کی گزارش پر ہندوستان نے 17 مئی کو ہندوستان سے تقریباً 900 سمندری میل دور بحر ہند میں ’پی 8 آئی‘ ایئرکرافٹ کو تعینات کیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران جہاز سے متعلق کئی چیزوں کا پتہ لگایا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔