افغانستان میں فضائی حملے میں 18 طالبان ہلاک

افغانستان کے دو صوبوں میں سلامتی دستوں کے فضائی حملوں میں کم از کم 18طالبان مارے گئے۔ وزارت دفاع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کابل: افغانستان کے دو صوبوں میں سلامتی دستوں کے فضائی حملوں میں کم از کم 18 طالبان مارے گئے۔وزارت دفاع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ مشرقی غزنی صوبے میں آٹھ طالبان کو مار گرایا گیا اور ناٹو کے اتحاد والی فوج کے تعاون سے افغانستان کے سلامتی دستوں نے اندر ضلع کے کوالائے شیر گاؤں میں طالبان کے قبضے والے کمانڈ پوسٹ پر فضائی حملہ کرکے اسے تباہ کردیا۔

بیان کے مطابق حقانی گروپ کا کمانڈر ملا رمضان بھی اس حملے میں مارا گیا تھا۔ اس کا ساتھ محمد رحیم اس حملے میں زخمی ہوا اور افغانستان سلامتی دستوں کے ذریعہ غزنی کے ناوا اور گلان اضلاع میں پیر کی رات چھاپے مارنے کی مہم میں حقانی گروپ کے دو جنگجوؤں کو گرفتار کیا گیا۔

حقانی نیٹ ورک کو 2012 میں امریکہ نے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیاتھا۔ یہ طالبان کا حصہ ہے۔دارالحکومت کابل سے 125 کلومیٹر جنوبی میں صوبے کے ڈیہہ یاک ضلع میں اتحادی فوج نے فضائی حملہ کرکے طالبان کے ایک گولا بارود ڈیپو کو تباہ کردیا۔

بیان کے مطابق جنوبی اروجگان صوبے کے دارالحکومت ٹیٹین کوٹ کے علاقے چشمائی شیران، دارہ زوئی، شورنگی میں اتحافی فوج نے افغانستان سلامتی دستوں کے تعاون سے فضائی حملے کیے جس میں نو طالبانی مارے گئے۔

اس مہم میں سلامتی دستوں کے جوان اور شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوئے ہیں۔ طالبانیوں کی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔