برطانیہ میں 12 ہندوستانی شہری گرفتار، ویزا قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

ویزا قوانین کی خلاف ورزی کے شبہ میں کی گئی چھاپہ ماری کے دوران 12 ہندوستانیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ وہ غیر قانونی طور پر گدے اور کیک تیار کرنے کی فیکٹری میں کام کر رہے تھے

گرفتار، تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

لندن: برطانیہ کے ایمیگریشن حکام نے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کے شبہ میں کی گئی چھاپہ ماری کے دوران 12 ہندوستانیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ وہ غیر قانونی طور پر گدے اور کیک تیار کرنے کی فیکٹری میں کام کر رہے تھے۔

برطانوی حکام کی جانب سے بدھ کو کہا گیا کہ مڈلینڈ علاقہ میں میٹریس کاروبار میں گراوٹ کی اطلاع کے بعد یہ کارروائی انجام دی گئی۔ اس دوران 7 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق ہندوستان سے ہے۔

نزدیک میں ہی واقع کیک فیکٹری میں کام کرنے والے چار دیگر ہندوستانیوں کو گرفتار کیا گیا۔ جانچ پڑتال کے دوران ویزا قوانین کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا۔ اس کے علاوہ ایک ہندوستانی خاتون کو نجی گھر سے ویزا قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

حکام نے کہا کہ چار مجرموں کو برطانیہ سے باہر کرنے یا ان کی ہندوستان حوالگی پر غور کئے جانے تک حراست میں لیا گیا ہے۔ بقیہ 8 کو اس شرط پر ضمانت پر رہا کر دیا گیا کہ وہ مستقل طور پر حاضری دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔