جولیا رابرٹس کی ڈرامہ فلم ’ونڈر‘کا نیا ٹریلر

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جولیا رابرٹس کی نئی ڈرامہ فلم ’ونڈر‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جول
i
user

قومی آواز بیورو

اسٹیفن چبوسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی ہے جو ایک ایسے بچے کے گرد گھوم رہی ہے جس کا چہرہ پیدائشی طور پر دوسرے بچوں سے الگ ہوتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جولیا رابرٹس کے علاوہ جیکب ٹریمبلے،اوون ولسن،مینڈی پیٹنکن،سونیا براگا،ڈینیل روز اور برائس گھیسر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

مائیکل بیوگ اور ڈین کلارک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 17نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Aug 2017, 12:42 PM