میں نے پورا قرآن حرف بہ حرف پڑھا، یہ آئینے کی طرف شفاف ہے: ول اسمتھ

ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے قرآن پاک کے مطالعے کے دوران بہت کچھ سیکھنے کا دعویٰ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ قرآن پڑھنے کے بعد تمام غلط فہمیاں دور ہو جاتی ہیں

<div class="paragraphs"><p>العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے ’شاہد‘ پلیٹ فارم پر ’بگ ٹائم پوڈ کاسٹ‘ پروگرام کے ذریعے صحافی عمرو ادیب کو انٹرویو دیتے ہوئے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ انہوں بتایا کہ رمضان کے مہینے میں انہوں نے پورا قرآن پڑھا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ "میں روحانیت سے محبت کرتا ہوں"۔ اسمتھ نے کہا کہ اس کی زندگی کے پچھلے دو سال مشکل تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنے باطن کے بارے میں سوچنا شروع کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس عرصے میں انہوں نے قرآن پاک سمیت تمام مقدس کتابیں پڑھیں۔ "میں نے اس سال رمضان کے مہینے میں قرآن کو مکمل طور پڑھا"۔


انہوں نے مزید کہا کہ یہ "میری زندگی میں روحانیت کی تلاش تھی۔ یہ میری زندگی کا وہ دور تھا جب میں اپنے دل کو زیادہ سے زیادہ وسعت دینا چاہتا تھا تاکہ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں پر مشتمل ہو سکوں۔‘‘ ول اسمتھ نے قرآن کے معانی کے بارے میں بھی بات کی اور موسیٰ (علیہ السلام) کی کہانی نے انہیں کس طرح متاثر کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے پورا قرآن پڑھنے سے کیا دریافت کیا تو ہالی ووڈ اسٹار نے انکشاف کیا کہ قرآن میں حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا جتنی بار تذکرہ ہوا ہے اس سے وہ حیران رہ گئے۔ یہ دلچسپ بات ہے۔مجھے اس کی کہانی اور تجربے نے بہت متاثر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "میں سادگی سے متاثر ہوا۔ قرآن سادہ ہے اور اس میں چیزیں شیشے کی طرح بالکل واضح ہیں۔ اسے پڑھنے کے بعد کوئی غلط فہمی نہیں رہتی"۔ صحافی عمرو ادیب نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسے لوگ ہیں جو اسے غلط سمجھتے ہیں‘‘ تو انہوں نے کہا کہ قرآن کو گہرائی سے پڑھیں تو غلط فہمیاں دور ہوجاتی ہیں۔

ول اسمتھ نے تمام مقدس آسمانی کتابوں کے مطالعےکا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ سب کچھ تورات، بائبل اور قرآن تک ایک کہانی کی طرح لگتا ہے۔ ان کے درمیان تعلق نہیں ٹوٹا"۔

انہوں نے کہا کہ ابراہیم علیہ السلام انبیاء کے والد ہیں۔ ان کی نسل سے اسماعیل اور اسحاق (علیہما السلام) آئے۔ وہ اس سلسلہ نبوت کی پوری تصویر سمجھ کر خوش ہوا۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔