گرجیت کے ڈبل سے ہندستان ایشیا کپ کے فائنل میں

كاكامگاهارا: گرجيت کور کے بہترین دو گولوں کی مدد سے ہندوستان نے میزبان جاپان کو جمعہ کو 4۔2 سے ہراتےہوئے نویں خاتون ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں جگہ بنا لی۔اتوار کو ہندستان کا خطابی مقابلے میں ہانگ کانگ سے سامنا ہو گا جس نے ایک دیگر سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو 3۔2 سے شکست دی۔اتوار کو، جاپان اور کوریا کی ٹیمیں کانسی میڈل کے لئے کھیلیں گی۔
ہندستان نے گروپ مرحلے میں اپنے سے بلند درجہ بندی کی ٹیم چین کو 4۔1 سے شکست دی تھی اور امید ہے کہ ہندستانی ٹیم فائنل میں فتح حاصل کر ہندستان کے لیے مرد اور خاتون ایشیا کپ میں خطاب کا ڈبل مکمل کرے گی۔ہندستانی مردوں کی ٹیم نے حال ہی میں ڈھاکہ میں ملائیشیا کو شکست دے کر تیسری بار ایشیاء کپ کا خطاب جیت لیا تھا ۔
ہندستان کی جیت میں گرجيت نے ساتویں اور نویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول داغے۔ ہندستان کے لیے نوجوت کور نے نویں اور لالری مسيامی نے 38 ویں منٹ میں میدانی گول کئے۔جاپان کی جانب سے شهو سوجی نے 17 ویں اور يوي اشباشی نے 28 ویں منٹ میں میدانی گول کئے۔
ہندستانی خاتون ٹیم نے پہلے 9 منٹ میں 3۔0 کی برتری حاصل کی۔لیکن جاپان نے واپس آنے کے بعد نصف وقت تک اسکور 2۔3 کردیا تھا۔ ہندستان نے دو گولوں کی برتری کے لئے تیسرے کوارٹر میں اپنا چوتھا گول کیا اور اسی پر میچ ختم کیا۔
تیز رفتار سے کھیلے گئے اس میچ میں گرجیت نے ہندستان کواچھا آغاز دلا یا۔ساتویں منٹ میں گرجیت نے پنالٹی کارنر پر گول کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔نوجوت نے نویں منٹ میں فیلڈ گول کیا اور ہندستان کو 2۔0 سے آگے کردیا۔ ہندستان کو اسی منٹ میں پنالٹی کارنر ملا اور گرجیت نے 3۔0 کی برتری قائم کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی ۔تین گول سے پچھڑنے کے باوجود جاپان نے ہمت نہیں ہاری اور مسلسل ہندستانی دفاع پر حملہ کیا۔جاپان نے دوسرے کوارٹر میں کافی دبدبہ بنایا جس کا فائدہ 11 ویں منٹ کے وقفے میں دو گول کے طور پر مل گیا۔سوجی نے 17 ویں منٹ میں اسکور 1۔3 اور اشيباشي نے 28 ویں منٹ میں اسکور 2۔3 کر دیا۔
جب ایسا لگ رہا تھا کہ جاپانی ٹیم ہندستان پر غلبہ حاصل کر لے گی تبھی تیسرے کوارٹر میں لالریمسيامي نے ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا گول کرتے ہوئے ہندوستان کو 4۔2 سے آگے کر دیا۔ جاپان نے واپسی کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ہندستانی ڈیفنس نے مضبوطی کے ساتھ اپنے قلعہ کو بچائے رکھا اور فائنل میں جگہ بنا لی۔ہندوستانی کھلاڑی نکی پردھان کا اپنی ٹیم کی جانب سے یہ 50 واں بین الاقوامی میچ تھا جس کا جشن انہوں نے ٹیم کی جیت اور فائنل میں داخلے کے ساتھ منایا۔ٹورنامنٹ میں ہندستانی ٹیم ناقابل شکست رہی ہے۔اس نے گروپ مرحلے میں سنگاپور کو 10۔0 سے، چین کو 4۔1 سے اور ملائیشیا کو 2۔0 سے اور کوارٹر فائنل میں قازقستان کو 7۔1 سے شکست دی تھی۔ہندستان کو اب فائنل میں چین کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا جس نے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کے سخت چیلنج پر 3۔2 سے قابو پایا تھا۔
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔