ہندوستان میں کورونا سے صحتیاب ہونے کی شرح 74.30 فیصد

پورے ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 62,282 کورونا سے متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے ملک کی قومی اوسط کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 74 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے

ہندوستان کورونا سے سب سے کم شرح اموات والے ملکوں میں شامل: وزارت صحت
ہندوستان کورونا سے سب سے کم شرح اموات والے ملکوں میں شامل: وزارت صحت
user

یو این آئی

نئی دہلی: پورے ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 62,282 کورونا سے متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے ملک کی قومی اوسط کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 74 فیصد سے زیادہ 74.30 فیصد ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود نے جمعہ کو بتایا کہ پورے ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 62,282 کورونا سے متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں اوراب تک انفیکشن سے صحتیاب ہوئے لوگوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 21 لاکھ سے زیادہ 21,58,946 ہوگئی ہے۔

وزارت نے آج بتایا کہ اب تک صحتیاب ہوئے لوگوں اور انفیکشن کے سرگرم معاملوں کی تعداد کے درمیان کا فاصلہ بڑھ کر 14,66,918 ہوگیا ہے۔ ملک کے 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح 50 فیصد سے زیادہ ہے۔ دہلی میں صحتیاب ہونے والوں کی شرح سب سے زیادہ 90.10 فیصد ہے۔

ہریانہ میں 84.00 ،تمل ناڈو میں 83.50 ،گجرات میں 79.40 فیصد، تلنگانہ میں 77.40 فیصد، راجستھان میں 76.80 فیصد، مغربی بنگال میں 76.50 فیصد، بہار میں 76.30 فیصد، اترپردیش میں 75.80 فیصد اور جموں وکشمیر میں 75.60 فیصد۔


وزارت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 68,898 نئے معاملے سامنے آنے سے اب تک انفیکشن سے شکار ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 29,05,823 ہوگئی ہے۔ حالانکہ بیس اگست کو 62,282 انفیکشن سے صحتیاب ہونے اور 983 مریضوں کی اموات سے انفیکشن کے سرگرم معاملوں میں 5,633 کا اضافہ ہواہے۔ پورے ملک میں اس وقت کورونا انفیکشن کے 6,92,028 معاملے سرگرم ہیں۔

مہاراشٹر میں 20 اگست کو سب سے زیادہ کورونا انفیکشن سے دوچار لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 12,243 کورونا انفیکشن سے دوچار لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش میں 8,846،کرناٹک میں 6,231،اترپردیش میں 5,863، تمل ناڈو میں 5,742، بہار میں 3,256، مغربی بنگال میں 3,126، آسام میں 2,772، تلنگانہ میں 1,781، اڈیشہ میں 1,641، راجستھان میں 1,227، کیرلہ میں 1,217، گجرات میں 1,123، مدھیہ پردیش میں 1,065، دہلی میں 1,059، جھاڑکھنڈ میں 882، ہریانہ میں 737، جموں وکشمیر میں 728، چھتیس گڑھ میں 554 ، گوا میں 350، پنجاب میں 334 ، پڈوچیری میں322 ، اتراکھنڈ میں 301 ،ناگالینڈ میں 215، منی پور میں 117، انڈمان ونکوبار میں 109 کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔