’منظوری ملنے کے بعد 10 دنوں میں کورونا ٹیکہ کاری کا پروگرام شروع ہوگا‘

مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا کہ کورونا ویکسین کو ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا کی منظوری مل گئی ہے اور حکومت کی اجازت ملتے ہی اس کے ٹیکے لگانے شروع کر دیے جائیں گے

دہلی کے دریا گنج میں کورونا کی ویکسین لگاتی طبی اہلکار / تصویر قومی آواز / وپن
دہلی کے دریا گنج میں کورونا کی ویکسین لگاتی طبی اہلکار / تصویر قومی آواز / وپن
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے منگل کے روز کہا کہ کورونا ویکسین کو ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا کی منظوری مل گئی ہے اور حکومت کی اجازت ملتے ہی اس کے ٹیکے لگانے شروع کر دیے جائیں گے۔

بھوشن نے کہا کہ کورونا ویکسین کو ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا کی منظوری تین جنوری کو ملنے کے بعد 10 دنوں کے اندر اس کے ٹیکے لگانے کا انتظام مکمل کر لیا جائے گا اور حکومت کی فوری اجازت ملتے ہی ٹیکہ کاری کی مہم شروع کر دی جائے گی۔ حالانکہ انہوں نے واضح کیا کہ اس کی ٹیکہ کاری پر آخری فیصلہ حکومت کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت پرائمری ویکسین اسٹور (جی ایس ایم ڈی) موجود ہیں جو کرنال، ممبئی، چنئی اور کولکاتا میں ہیں اور علاوہ ازیں اس کے بعد ملک میں 37 ویکسین سینٹر ہیں۔ یہاں ویکسین کا ذخیرہ کیا جائے گا اور پھر یہاں سے ویکسین کو اضلاع میں بھیجا جائے گا۔ ضلع سطح سے ان ویکسین کو پرائمری ہیلتھ سینٹر میں بھیجا جائے گا۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے اس کے ویکسین پروگرام میں بتایا کہ یہ پورا پروگرام، ’کلینیکل ٹرایل موڈ‘ میں ہوگا یعنی اس میں ’پلےسیبو‘ کو کوئی جگہ نہیں دی جائے گی اور ٹیکہ لگوانے کے خواہشمند افراد کا اتفاق ضروری ہے۔ ٹیکہ لگوانے کے بعد عوام کو ’کلوزر فالواپ‘ بھی کیا جائے گا کہ کہیں ان میں کوئی سنگین غلط اثر تو نہیں دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔