ملک میں کورونا سے 20 لیکن صرف کیرالہ میں 15 لوگوں کی موت ہوئی

قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا کے نئے کیسز میں اضافے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کمی درج کی گئی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی وبا سے 20 لوگوں کی موت ہوئی ہے، جن میں سے کیرالہ میں 15، پنجاب میں تین اور میزورم اور مہاراشٹر میں ایک ایک کی موت ہوئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بتایا کہ ملک میں ایک ارب 89 کروڑ 41 لاکھ 68 ہزار 295 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 3157 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 2,911 لوگوں کو کووڈ سے آزاد کیا گیا ہے۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 25 لاکھ 41 ہزار 887 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے مزید 20 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 523889 ہو گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی شرح 0.04 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.74 فیصد اور اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے۔


قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا کے نئے کیسز میں اضافے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کمی درج کی گئی ہے۔ دارالحکومت میں ایکٹو کیسز 253 کم ہو کر 5744 ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی 1329 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 1853717 ہو گئی، مرنے والوں کی تعداد 26175 پر مستحکم ہے۔

ہریانہ میں ایکٹو کیسز پانچ بڑھ کر 2501 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 434 افراد کے صحت یاب ہونے سے وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 980306 ہوگئی۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 10,619 پر مستحکم ہے۔


کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 51 کم ہو کر 2779 ہو گئے ہیں۔ اس سے ریلیف پانے والوں کی تعداد 286 بڑھ کر 6470116 ہو گئی جب کہ 21 کے اضافے سے مرنے والوں کی تعداد 69068 ہو گئی۔

کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسوں کی تعداد 35 تک بڑھ کر 1815 ہو گئی ہے، جب کہ 76 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا سے صحت یاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 3905920 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 40102 ہو گئی ہے۔


اتر پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 34 بڑھ کر 1621 ہو گئے ہیں۔ اس مدت کے دوران ریاست میں وبا سے 159 افراد صحت یاب ہوئے اور صحت مند ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 2049679 ہوگئی۔ اس دوران مرنے والوں کی تعداد 23,508 پر مستحکم رہی۔

مہاراشٹر میں، اس عرصے کے دوران ایکٹو کیسز بڑھ کر 1016 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 70 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7729133 ہو گئی ہے۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 147844 ہو گئی ہے۔


میزورم میں ایکٹو کیسز 193 کم ہو کر 475 ہو گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 255 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 226384 ہو گئی۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 697 ہو گئی ہے۔

تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں نو فعال کیسز بڑھ کر 505 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 49 افراد کے کورونا فری ہونے کے بعد اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3415489 ہو گئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 38025 ہے۔


مغربی بنگال میں، پچھلے 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز آٹھ سے بڑھ کر 405 ہو گئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 21,202 تک پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں انفیکشن سے صحت یاب لوگوں کی تعداد 19 سے بڑھ کر 1996733 ہو گئی ہے۔

تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں ایکٹو کیسز بڑھ کر 331 ہو گئے ہیں، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 4,111 پر مستحکم ہے۔ ریاست میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 787630 تک پہنچ گئی ہے۔


پنجاب میں اس عرصے کے دوران کورونا کے آٹھ ایکٹو کیسز کم ہو کر 183 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 741712 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 17,751 ہو گئی ہے۔
راجستھان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 51 سے بڑھ کر 431 ہو گئے ہیں۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1273798 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9,552 پر مستحکم ہے۔

مدھیہ پردیش میں ایکٹو کیسز 19 سے بڑھ کر 190 ہو گئے۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھنے سے یہ 1030589 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ اب تک 10735 لوگ اس مہلک وائرس کے انفیکشن سے ہلاک ہو چکے ہیں۔


گجرات میں ایکٹو کیسز کی کل تعداد 11 کم ہو کر 111 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 27 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1213320 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 10,943 پر مستحکم ہے۔ آندھرا پردیش میں فی الحال 34 ایکٹو کیسز ہیں۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 2304939 ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 14,730 پر مستحکم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔