اب کوئی بھی کرا سکتا ہے کورونا ٹیسٹ، آئی سی ایم آر کی نئی گائیڈ لائن جاری

آئی سی ایم آر نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ دوسرے ممالک کا سفر کرنے کے لئے ٹیسٹنگ آن ڈیمانڈ اور ہندوستانی ریاستوں میں داخلے کے لئے مسافروں کا کورونا نگیٹو ہونا لازمی قرار دیا جائے۔

تصویر آئی سی ایم آر 
تصویر آئی سی ایم آر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک کی اعلی میڈیکل باڈی انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جاری کردہ نئے رہنما خطوط میں اس بات پر زور دیا ہے کہ کورونا وائرس کے کنٹینمنٹ زون یعنی کہ انتہائی متاثرہ علاقوں میں رہنے والے تمام لوگوں کا ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ (آر اے ٹی) کِٹ کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔

آئی سی ایم آر نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ دوسرے ممالک کا سفر کرنے کے لئے ٹیسٹنگ آن ڈیمانڈ اور ہندوستانی ریاستوں میں داخلے کے لئے مسافروں کا کورونا نگیٹو ہونا لازمی قرار دیا جائے۔ تازہ ترین مشورے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریاستیں اس مشورے کو تبدیل کرنے کے لئے اپنی صوابدید کا استعمال کر سکتی ہیں۔


رہنما خطوط کے مطابق کنٹینٹمنٹ زون میں رہنے والے 100 فیصد لوگوں کا ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیا جانا چاہیے۔ خاص طور پر ان شہروں میں جہاں کورونا وائرس کا انفیکشن سب سے زیادہ پھیلا ہوا ہے۔ ٹیسٹ کی کمی کی وجہ سے کسی بھی حاملہ عورت کو (بشمول ڈلیوری) ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر علاج فراہم کرنا چاہیے۔ ٹیسٹنگ کی کمی کی وجہ سے حاملہ عورت کو دوسرے اسپتال نہیں بھیجنا چاہیے۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں میڈیکل ریسرچ کی تخلیق اور روابط کے لئے آئی سی ایم آر ایک اعلی ادارہ ہے، جو دنیا کی قدیم میڈیکل ریسرچ باڈیز میں سے ایک ہے۔

نئی ایڈوائزری میں آئی سی ایم آر نے جانچ کے طریقوں کو مضبوط کرنے کے اقدامات بھی درج کیے ہیں۔ آئی سی ایم آر کے رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ ’’کنٹینمنٹ زونس کی مستقل طور پر نگرانی کے لئے اینٹی جن ٹیسٹنگ اولین ترجیح ہونا چاہیے، جبکہ نان کنٹینٹمنٹ زون کے لئے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کو ترجیح دیا جانا چاہیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔