چین: کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2500 کے قریب

چین میں خطرناک کورونا وائرس کے پھیلنے سے اب تک تقریباً 2440 افراد کی موت اور مجموعی طور پر 76،936 لوگ اس وائرس کی زد میں آ چکے ہیں

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

بیجنگ: چین میں خطرناک کورونا وائرس کے پھیلنے سے اب تک تقریباً 2440 افراد کی موت اور مجموعی طور پر 76،936 لوگ اس وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔

چین کے قومی صحت کمیشن نے اتوار کو کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ ہبوئی میں کورونا وائرس کی زد میں آکر سب سے زیادہ 96 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک کی موت دوسرے صوبہ میں ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اب تک 22،888 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔


کمیشن نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 51،606 مریضوں کو نمونیہ کا علاج کیا جا رہا ہے جن میں سے 10،968 کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 648 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے اورتقریب 97 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس چین کے صوبہ ہنوئی کے دارالحکومت ووہان میں گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا اور اب یہ چین کے 31 صوبوں میں پھیل چکا ہے۔ چین میں کورونا وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2440 ہو گئی ہے جبکہ اب تک کل 76،936 مریض اس وائرس کی زد میں ہے۔ موجودہ وقت میں یہ وبا ہندوستان سمیت دنیا کے 31سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔