ہندوستان: 24 گھنٹوں میں ایک بار پھر 34 ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز درج

مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 34457 نئے کیسز کے ساتھ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 23 لاکھ 93 ہزار 286 ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ایکٹیو کیسز دو ہزار سے گھٹ کر 3.61 لاکھ رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا جمعہ کو ملک میں 36 لاکھ 36 ہزار 43 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 57 کروڑ 61 لاکھ 17 ہزار 350 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 34457 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ملک کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 23 لاکھ 93 ہزار 286 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 36 ہزار 347 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار 982 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں ایکٹیو کیسز 2265 سے گھٹ کر 3 لاکھ 61 ہزار 340 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت میں 375 مریضوں کی موت کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 33 ہزار 964 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.12 فیصد، صحت یابی کی شرح 97.54 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔


ریاست مہاراشٹر جو کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے، میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 2124 سے گھٹ کر 58958 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 6384 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفا پانے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 6221305 ہو گئی ہے، جبکہ 105 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 135672 ہو گئی ہے۔

ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 20983 سے بڑھ کر 182818 ہو گئے ہیں اور 17142 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے ہلاکت خیز کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3584634 ہو گئی ہے، جبکہ مزید 99 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 19345 ہو گئی ہے۔ ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز28 سے بڑھ کر 21187 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 37 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 37105 ہو گئی ہے۔ اس ریاست میں اب تک 2877785 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 243 سے گھٹ کر 19621 رہ گئی ہے اور 24 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 34663 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2543319 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔


ریاست آندھرا پردیش میں فعال کیسز 15472 ہیں۔ اس ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1970864 تک جا پہنچی ہے، جبکہ 13702 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 18 سے گھٹ کر 9635 رہ گئےہیں اور اس ہلاکت خیز وبا کی وجہ سے مجموعی طور پر 18346 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1513766 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔

ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 6728 ہیں، جبکہ اب تک 3854 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں اس ریاست میں اب تک 643812 لوگ اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 28 سے گھٹ کر 931 رہ گئے ہیں۔ وہیں ریاست میں اب تک 989560 لوگ کورونا سے شفایاب جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13552 ہوچکی ہے۔


ریاست پنجاب میں فعال کیسز 33 سے بڑھ کر 538 ہو گئے ہیں اور جان لیوا وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 583291 ہو گئی ہے جبکہ 16351 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز گھٹ کر 186 پر آ گئے ہیں اور اب تک 815008 مریض موذی وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے 10078 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔