کورونا اموات کی شرح کم کرنے کے سلسلے میں صحت سکریٹری کی میٹنگ

بھوشن نے کہا کہ ریاستی لیبارٹریوں کے مناسب استعمال پر توجہ دینی چاہیے، یعنی اگر آر ٹی پی سی آر لیب میں روزانہ 100 سے کم ٹیسٹ ہوتے ہیں اور دیگر لیبز میں 10 سے کم ٹیسٹ تو ان کی تعداد میں اضافہ کریں۔

کورونا سے فوت ہونے والے مریض کی نماز جنازہ کا منظر، تصویر UNI
کورونا سے فوت ہونے والے مریض کی نماز جنازہ کا منظر، تصویر UNI
user

یو این آئی

نئی دہلی: صحت کے مرکزی سکریٹری راجیش بھوشن نے ریاستوں سے کہا ہے کہ جہاں کورونا کی وجہ سے اموات کے زیادہ معاملے سامنے آرہے ہیں، ان سے اموات کی شرح کم کرنے پر خصوصی زور دینے کے لئے کہا ہے اور ایمبولینس سروس کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

صحت کے مرکزی سکریٹری راجیش بھوشن کی قیادت میں 7 اور 8 اگست کو ملک کی ان 12 ریاستوں کے 29 اضلاع کے ضلعی مجسٹریٹ، ڈسٹرکٹ سرویلانس افسر، میونسپل کمشنرز، چیف میڈیکل آفیسرز اور میڈیکل کالج کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ ایک اعلی سطحی ورچوئل میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں ریاستوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ کس طرح کورونا اموات کی شرح کم کرنے کی سمت میں کام کریں اور انہیں ہر ممکن مدد کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس میٹنگ میں متعلقہ ریاستوں کے ہیلتھ سکریٹریوں اور نیشنل ہیلتھ مشن کے مہم ڈائریکٹر نے بھی شرکت کی۔


صحت کے مرکزی سکریٹری راجیش بھوشن نے میٹنگ میں کہا کہ ریاستی لیبارٹریوں کے مناسب استعمال پر توجہ دینی چاہیے، یعنی اگر آر ٹی پی سی آر لیب میں روزانہ 100 سے کم ٹیسٹ ہوتے ہیں اور دیگر لیبز میں 10 سے کم ٹیسٹ ہوتے ہیں تو ان کی تعداد میں اضافہ کریں۔ اس کے علاوہ ریاستوں کی فی دس لاکھ آبادی میں ٹیسٹ کی کم تعداد، پچھلے ہفتے کے مقابلے میں کم ٹیسٹ، ٹسٹ کی رپورٹ میں تاخیر اور زیادہ تعداد میں صحت اہلکاروں کے کورونا سے متاثر ہونے جیسے معاملات پر توجہ دینے کے لئے کہا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔