تلنگانہ میں شہریوں کو کورونا وائرس سے متعلق معلومات فراہمی کے لئے ایپ متعارف

وزیع اعلیٰ نے کہا کہ یہ آل ان ون ایپ ہے جس کے ذریعہ ایک ہی پلیٹ فارم پر سرکاری معلومات، احتیاطی رہنمایانہ خطوط اور شہریوں کے مفاد میں دیگر بہتر خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ ہیلت اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، الکٹرانکس اینڈ کمیونکیشنس (آئی ٹی ای اینڈ سی) ڈپارٹمنٹس نے حیدرآباد کے ایک اسٹارٹ اپ اے ڈبلیو ایس، سسکو اینڈ کوئنٹلا کے اشتراک کے ذریعہ ایک ایپ تیار کیا ہے تاکہ شہریوں کو کوویڈ 19 سے متعلق مؤثر معلومات فراہم کی جاسکیں۔

اس ایپ کے ذریعہ محکمہ جات کو کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ اس کے ذریعہ جھوٹی خبروں کو پھیلنے سے روکنے میں شہریوں کو مدد ملے گی۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تارک راما راو نے اس ایپ کو ہفتہ کو جاری کیا۔


اس موقع پر اس ایپ کی تفصیلات معلوم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ راو نے کہا کہ یہ ایپ مستند، کورونا وائرس سے معتلق سرکاری اعداد وشمار اور دیگر متعلقہ معلومات کا حامل ہے۔ شہری خود کے تشخیصی ٹسٹ کرسکتے ہیں تاکہ اپنی طبی معلومات حاصل ہوسکیں اور غیر ضروری فکرمندی سے بچ سکیں۔

اس ایپ میں کال ہیلت کا ٹیلی میڈیسن ماڈیول ہے جس سے مریض کو کسی بھی طبی پیشہ ور سے ملاقات کا وقت طے کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیرموصوف نے کہا کہ اس میں منظور لیبس، جانچ کے مراکز، الگ تھلگ وارڈس اور الگ تھلگ مراکز کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔ سرکاری احکام، میڈیا بلیٹنس، سرکاری اعلانات، ضروری خدمات سے متعلق دیگر تمام معلومات اس ایپ میں فراہم کی گئی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ یہ آل ان ون ایپ ہے جس کے ذریعہ ایک ہی پلیٹ فارم پر سرکاری معلومات، احتیاطی رہنمایانہ خطوط اور شہریوں کے مفاد میں دیگر بہتر خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔