جاپان میں منکی پوکس کے پہلے کیس کی تصدیق، الرٹ جاری

چیچک جیسی علامات والی ایک ٹروپیکل منکی پوکس کے قہر سے نمٹنے کے لئے جاپان میں ایک ٹاسک فورس بھی تشکیل دی گئی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

منکی پوکس چاہے کورونا کی طرح جان لیوا نہ ہو مگر عوام میں اس کا خوف زبردست ہے۔ جاپان میں پیر کو منکی پوکس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد پہلی سطح کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ملک کے چار سطحی پیمانے پر سب سے کم پہلی سطح کاالرٹ پہلے جاری کیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے ہفتہ کوعالمی سطح پر صحت کی ہنگامی صورتحال کا اعلان کیے جانے والے منکی پوکس وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے درمیان، جاپانی حکومت نے بیرون ملک میں اپنے شہریوں سے اس بیماری کو پکڑنے کےخلاف اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا ہے۔
عوامی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق حکومت نے جاپانی شہریوں کو بھی خبردار کیا ہے جو بیرون ملک سفر کرنے یا جاپان سے باہر رہنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔


چیچک جیسی علامات والی ایک ٹروپیکل منکی پوکس کے قہر سے نمٹنے کے لئے جاپان میں ایک ٹاسک فورس بھی تشکیل دی گئی ہے، اس کی قیادت کرائسس مینجمنٹ کے ڈپٹی چیف کابینہ سیکریٹری تاکاشی موراتا کر رہے ہیں۔ ٹاسک فورس نے پیر کو اپنی پہلی میٹنگ کی اور اس بیماری کی آمد سے لڑنے کے لیے اپنی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔