کورونا کے 12,000 سے زیادہ نئے معاملے ، 32 لوگوں کی موت

کورونا کے بڑھتے معاملوں کے بیچ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں فعال کیسوں کی تعداد میں سب سے زیادہ 376 کا اضافہ ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر یو این آئی</p></div>

فائل تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

ملک میں کچھ دنوں سے کورونا وائرس کی وبا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12,000 سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران انفیکشن کی وجہ سے 32 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پورے ملک میں انفیکشن کی شرح 6.17 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5602 افراد کو ویکسین دی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 2,20,66,37,581 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
ہفتہ کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے میں 1,386 ایکٹیو کیسز کی آمد کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 67,556 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4,48,81,877 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 5,31,300 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10,765 بڑھ کر 4,42,83,021 تک پہنچ گئی ہے۔


ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں فعال کیسوں کی تعداد میں سب سے زیادہ 376 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ہریانہ میں 369، چھتیس گڑھ میں 289، اوڈیشہ میں 286، راجستھان میں 219، اتر پردیش میں 213، مغربی بنگال میں 146، پنجاب میں 133، کرناٹک میں 93، ہماچل پردیش میں 58، بہار میں 53، اکھنڈ میں 40 ، تمل ناڈو میں 34، چندی گڑھ میں 28، تلنگانہ میں 12، جھارکھنڈ میں 25، مدھیہ پردیش میں 15، میزورم میں 4، انڈمان اور نکوبار جزائر، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں آٹھ، مہاراشٹر میں پانچ، چھتیس گڑھ، کیرالہ اور اتر پردیش میں تین تین، ہماچل پردیش، راجستھان اور تمل ناڈو میں دو دو، مدھیہ پردیش، پڈوچیری، پنجاب اور اتراکھنڈ میں اس وبا سے ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔