نپاہ وائرس کی وجہ سےکوزی کوڈ میں تعلیمی ادارے 24 ستمبر تک بند

نپاہ وائرس کی وجہ سے دو اموات کی اطلاع کے ساتھ، کیرالہ اس مہلک وائرس کی وبا سے لڑ رہا ہے اور اب کوزی کوڈ کے تعلیمی ادارے 24 ستمبر تک بند کر دئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نپاہ وائرس کے چھ تصدیق شدہ کیسوں کے ساتھ، کیرالہ نے مہلک وباء پر قابو پانے کے لیے کنٹرول کے اقدامات کو تیز کر دیا ہے۔  انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کوزی کوڈ میں تمام تعلیمی ادارے 24 ستمبر تک بند کر دئے گئے ہیں۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے جمعرات کو ریاست کی طرف سے وائرس سے نمٹنے کے لیے درخواست کی گئی اینٹی باڈی فراہم کی، جبکہ ایک موبائل لیبارٹری کو بھی موقع  پر بھیج دیا گیا تاکہ ریاست کو نمونوں کی جانچ کے قابل بنایا جا سکے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی سی ایم آر کے ڈی جی نے جمعہ کو کہا کہ نپاہ وائرس کے معاملات میں اموات کی شرح کووڈ کے معاملات کے مقابلے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اموات کی شرح 40 – 70 فیصد  ہے۔


ریاستی حکومت کو ایک بڑی راحت میں، جانچ کے لیے بھیجے گئے 11 نمونوں کے وائرس کے منفی نتائج آئے۔ نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول، آر ایم ایل ہسپتال اور نمہانس  کے ماہرین پر مشتمل ایک پانچ رکنی مرکزی ٹیم صورتحال کا جائزہ لینے اور نپاہ انفیکشن کے انتظام میں ریاستی حکومت کی مدد کرنے کے لیے کیرالہ میں تعینات ہے۔ آئی سی ایم آر  کی mBSL-3، جنوبی ایشیا میں پہلی بایو سیفٹی لیول-  3 ، کنٹینمنٹ موبائل لیبارٹری، ضلعی سطح پر ہی انفیکشن کی جلد جانچ اور پتہ لگانے میں مدد کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔