چین میں کورونا وائرس سے 2236 افراد لقمہ اجل

چین میں کورونا وائرس سے مزید 118 افراد کی موت ہو جانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2236 ہوگئی ہے جبکہ 889 نئے معاملے آنے سے اب تک 75465 مریضوں میں اس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس سے مزید 118 افراد کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2236 ہوگئی ہے جبکہ 889 نئے معاملے آنے سے اب تک 75465 مریضوں میں اس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔

چین کی قومی ہیلتھ کمیشن نے جمہ کو بتایا ہےکہ ہوبئی صوبے میں سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثر 115 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ زی جیانگ، چونک کنگ اور یونان میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے یہ سبھی نئے معاملے ہیں اور اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2236 ہوگئی ہے ۔ اس کے علاوہ جمعرات کو 1614 افراد کوروناوائرس میں مبتلا ہونے کے مشتبہ معاملے سامنے آئے ہیں جن میں سے 889 مریضوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔


قومی صحت کمیشن نے بتایا کہ چین کے 31صوبوں سے ملی اطلاع کے مطابق تقریباً 75465 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان میں 54965 افراد ابھی بھی کوروناوائرس میں مبتلا ہیں جس میں 11633 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب دو ہزار دو سو چھتیس لوگوں کی موت ہوچکی ہے وہیں 18264 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دےدی گئی۔

کمیشن نے جمعرات کو بتایا کہ کورونا وائرس سے قریبی رابطے کے 6،06،037 معاملات کا پتہ چلا ہے ، جن میں سے 28،804 کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔ ان میں سے 1،20،302 افراد اب بھی زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا معاملہ اواخر دسمبر میں چین کے ہوبئی صوبے کے ووہان شہر میں سامنے آیا تھا اور اس کے بعد سے یہ ہندستان سمیت دنیا کے 25 سے زیادہ ممالک میں پھیل چکا ہے۔ وہیں جنوری کے آخر میں عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے پیش نظر عالمی صحت کےلئے ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔