کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، لگاتار 5ویں روز 10 ہزار سے زائد معاملے

دارالحکومت دہلی میں ہفتہ کو کورونا انفیکشن کے 1,515 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ہفتہ کو 6 مریض کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویریو این آئی</p></div>

فائل تصویریو این آئی

user

قومی آوازبیورو

ملک میں ایک بار پھر کورونا کا خطرہ پیدا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے روزانہ 10,000 سے زیادہ معاملے درج ہو رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو ملک میں کورونا کے 10 ہزار 112 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان رجسٹرڈ نئے کیسز کے بعد اب ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 67 ہزار 806 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 833 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ یہ راحت کی بات ہے کہ ہفتہ کے مقابلے آج ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار میں کمی آئی ہے۔


اسی وقت دارالحکومت دہلی میں ہفتہ کو کورونا انفیکشن کے 1,515 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ہفتہ کو 6 مریض کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں کورونا پازیٹیوٹی کی شرح 26 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ کورونا انفیکشن کے معاملے میں یہ شرح بہت تشویشناک ہے۔

وہیں محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں اب تک 20,32,424 لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ مرنے والوں کی کل تعداد 26,595 ہو گئی ہے۔ دہلی میں کووڈ-19 انفیکشن کی شرح 26.46 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ دارالحکومت میں کووڈ-19 کے مریضوں کے لیے دستیاب کل 7,974 اسپتال بستروں میں سے فی الحال 385 مریض داخل ہیں۔ یعنی ابھی کورونا بیڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ وزارت کے مطابق، ملک گیر انسداد کوویڈ 19 ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک 220.66 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔