ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے مزید 3,545 نئے کیسز

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 افراد جاں بحق ہوئے جس سے اب تک کورونا سے جنگ ہارنے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 2 ہوگئی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ملک میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وبا کے مزید 3,545 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، جس سے کیسز کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 30 لاکھ 94 ہزار 938 ہو گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 افراد جاں بحق ہوئے جس سے اب تک کورونا سے جنگ ہارنے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 2 ہوگئی ہے۔اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح 0.05 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.74 فیصد اور اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے۔جمعرات کو ملک میں 3,549 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد بڑھ کر چار کروڑ 25 لاکھ 51 ہزار 248 ہو چکی ہے۔


قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 107 عدد سے گھٹ کر 5,746 ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 1472 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 18 لاکھ 57 ہزار 846 تک پہنچ گئی جب کہ اس عرصے کے دوران ایک بھی مریض کی موت نہ ہونے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 26 ہزار 177 ہوگئی۔

ریاست ہریانہ میں بھی کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 199 سے گھٹ کر 2,535 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 733 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 81 ہزار 881 ہوگئی جب کہ اموات کی تعداد 10 ہزار 620 پر مستحکم ہے۔ ریاست کیرالہ میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 11 عدد سے کر 2,888 رہ گئے ہیں۔ اس سے راحت پانے والوں کی تعداد 327 سے بڑھ کر 64,70,924 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 69,164 ہے۔


ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 53 عدد سے بڑھ کر 1,854 ہو گئے، جبکہ 138 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 39 لاکھ 6 ہزار 327 ہوگئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 40,102 پر مستحکم ہے۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 101 سے بڑھ کر1,742 ہو گئے۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں وبا سے 255 افراد صحت یاب ہوئے جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 20,50,443 ہوگئی ہے۔ اس دوران مرنے والوں کی تعداد 23,508 پر مستحکم رہی۔

اسی مدت کے دوران مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 60 سے بڑھ کر 1,109 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 173 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 77,29,642 ہو گئی۔ اسی عرصہ میں یہاں مرنے والوں کی تعداد 1,47,845 پر مستحکم رہی۔ میزورم میں ایکٹیو کیسز 73 سے گھٹ کر 335 رہ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 104 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,26,644 ہو گئی۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 697 ہے۔


ریاست تمل ناڈو میں پچھلے 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز گھٹ کر 466 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 59 افراد کے کورونا سے شفایاب ہونے کے بعد وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 34 لاکھ 15 ہزار 662 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 38 ہزار 25 ہے۔ مغربی بنگال میں فعال کیسز دو عدد سے بڑھ کر 413 ہو گئے ہیں اور کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 21,202 پر مستحکم ہے۔ ریاست میں جان لیواوبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 34 سے بڑھ کر 19,96,826 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 سے بڑھ کر 364 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 4,111 پر مستحکم ہے۔ ریاست میں کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد 7,87,716 تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب میں اسی عرصے کے دوران کورونا کے ایکٹیو کیسز 50 عدد سے بڑھ کر 280 ہو گئے اور وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 7 لاکھ 41 ہزار 801 ہو گئی۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 17,751 ہے۔


راجستھان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 61 سے بڑھ کر 529 ہو گئے ہیں۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12,73,904 ہو گئی ہے اور اموات کی تعداد 9,553 ہے۔ مدھیہ پردیش میں فعال کیسز تین عدد سےگھٹ کر 213 پر رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 29 عدد کے اضافے سے یہ تعداد 10,30,652 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے اب تک 10735 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

گجرات میں فعال کیسز کی تعداد 11 عدد سے بڑھ کر 121 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 14 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 13 ہزار 365 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 10,943 پر مستحکم ہے۔ آندھرا پردیش میں فی الحال 40 ایکٹو کیسز ہیں۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 23,04,950 ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 14,730 پر مستحکم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔