کورونا معاملے اور اموات کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ

ملک میں منگل کے روز 17 لاکھ 92 ہزار 755 افراد کی کورونا جانچ کی گئی جس کے ساتھ اب تک کی گئی جانچ کی کل تعداد بڑھ کر 51 کروڑ 11 لاکھ 84 ہزار 547 ہو گئی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے نئے کیسز اور مرنے والوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، جبکہ راحت کی بات یہ ہے کہ 34 ہزار مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ ملک میں منگل کے روز 61 لاکھ 90 ہزار 930 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں اوراب تک 59 کروڑ 55 لاکھ 04 ہزار 593 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ ملک میں منگل کے روز 17 لاکھ 92 ہزار 755 افراد کی کورونا جانچ کی گئی جس کے ساتھ اب تک کی گئی جانچ کی کل تعداد بڑھ کر 51 کروڑ 11 لاکھ 84 ہزار 547 ہو گئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37593 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 25 لاکھ 12 ہزار 366 ہو گئی ہے۔ اس دوران 34 ہزار 169 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 54 ہزار 281 ہو گئی ہے۔ اس دوران ایکٹوکیسز 2776 بڑھ کر 3 لاکھ 22 ہزار 327 ہو گئے ہیں۔ اس دوران مزید 648 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 435758 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل منگل کو صرف 354 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح ایک بار پھر بڑھ کر 0.99 فیصد ہو گئی ہے، جب کہ شفایابی کی شرح کم ہو کر 97.67 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی۔


مہاراشٹرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 173 کم ہو کر 53260 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 4240 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6243034 ہوگئی ہے، جبکہ 288 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 136355 ہوگئی ہے۔ کیرالہ میں اس دوران ایکٹو کیسز 4774 بڑھ کر 159870 رہ گئے ہیں اور 19349 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3672357 ہو گئی ہے، جبکہ مزید 173 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 19757 ہو گئی ہے۔

کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 471 کم ہوکر 19810 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 29 مریضوں کی موت ہونے سے مرنےو الوں کی تعداد 37184 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2884032 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ تمل ناڈو میں ایکٹوکیسز کی تعداد 284 کم ہوکر 18603 رہ گئی ہے اور 27 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 34761 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2550710 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 13677 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1977163 ہو گئی ہے، جبکہ اب تک اس وبا کی وجہ سے 13750 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 119 کم ہو کر 9217 ہو گئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مجموعی طور پر 18383 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1516509 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔


تلنگانہ میں ایکٹوکیسز 6276 رہ گئے ہیں، جبکہ اب تک 3862 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں 645594 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہو گئے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز 56 کم ہو کر 653 رہ گئے ہیں۔ وہیں 990022 لوگ کورونا سے صحتیاب ہو گئے ہیں، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13555 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں ایکٹو کیسز 423 رہ گئے ہیں اوراس وباسے نجات پانے والوں کی تعداد 583564 ہو گئی ہے جبکہ 16355 مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ گجرات میں ایکٹو کیسز 11 کم ہو کر 160 رہ گئے ہیں اور اب تک 815091 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اس وبا کی وجہ سے اب تک 10079 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ بہار میں کورونا انفیکشن کے کیسز مزید 10 کم ہو کر صرف 102 رہ گئے ہیں اور اب تک 715853 لوگوں نے کورونا کو شکست دی ہے، جبکہ اب تک 9650 افراد کی موت ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔