آئی آئی ٹی مدراس میں کورونا کے 26 نئے معاملے

متاثرین کی حالت مستحکم ہے اور انہیں اسپتال کی ضرورت نہیں ہے۔ حفاظت اور کووڈ ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے ان لوگوں کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) مدراس میں کووڈ سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور جمعرات کو 27 نئے معاملات کے ساتھ یہ تعداد 171 تک پہنچ گئی ہے۔

تمل ناڈو کے سکریٹری صحت جے رادھا کرشنن اور گریٹر چنئی کارپوریشن کے عہدیداروں نے احاطے کا دورہ کیا اور آئیسولیشن سنٹر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور اس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا معائنہ کیا۔


مسٹر رادھا کرشنن نے کہا کہ تمام کیس کووڈ 19کے اومیکرون کے بی اے 2 ویریئنٹ کے ہیں۔ ریاست میں ابھی تک کسی دوسرے ویرینٹ یاایس ای ویرینٹ کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ متاثرین کی حالت مستحکم ہے اور انہیں اسپتال کی ضرورت نہیں ہے۔ حفاظت اور کووڈ ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے ان لوگوں کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدھ کو تین افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد کیمپس میں فی الحال 168 فعال معاملے ہیں۔ آج مزید 10 مریضوں کو آئسولیشن سے فارغ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت چنئی میں کوئی او رکلسٹرنہیں ہے۔ تاہم ملک کے شمالی حصوں میں کووڈ وبا کے کیسز بڑھ رہے ہیں، اس لیے ہم سب کو ماسک پہننا چاہیے اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا چاہیے۔


رادھا کرشنن نے کہا کہ آئی آئی ٹی مدراس کیمپس میں 6,650 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے، جن میں سے 32 کا ایک پرائیویٹ اسپتال میں ٹیسٹ کیا گیا ہے اور انفیکشن کی شرح 2.6 فیصد ہے۔ کیمپس میں 7,490 طلباء زیر تعلیم ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔