کرسٹل ایوارڈ سے نوازی گیئں دیپیکا پادوکون

دیپیکا پاڈوکون کو یہ ایوارڈ ذہنی صحت کے بارے میں بیداری لانے اور اس کی قیادت کرنے کے لئے دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کو کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔دیپیکا پاڈوکون کو ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے کرسٹل ایوارڈ دیا گیا ہے۔

دیپیکا پاڈوکون کو یہ ایوارڈ ذہنی صحت کے بارے میں بیداری لانے اور اس کی قیادت کرنے کے لئے دیا گیا ہے۔ انہوں نےانسٹاگرام پر اس ایوارڈ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیپیکا جامنی رنگ کے خوبصورت لباس پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں اور انہوں نے اس خوبصورت ایوارڈ کو اپنے ہاتھ میں لیا ہوا ہے۔ تصویر کے عنوان میں دیپیکا نے لکھا ’’سرشار ہوں، کرسٹل ایوارڈ 2020‘‘۔


ڈپریشن کا مقابلہ کرنے والی دیپیکا کو داوس میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے ایک تقریر بھی کی جس میں انہوں نے ذہنی صحت کے بارے میں بات کی۔ دیپیکا پاڈوکون نے کہا کہ لوگوں کو ڈپریشن اور تناؤ کو بھی دیگر بیماریوں کی طرح سمجھنا چاہئے اور اس کا علاج ہو سکتا ہے۔

دیپیکا پاڈوکون نے کہا ’’میری لو اینڈ ہیٹ ریلیشن شپ نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے اور میں اس سے متاثر ہر کسی کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں۔ جتنا وقت مجھے یہ ایوارڈ حاصل کرنے میں لگا ہے اتنی دیر میں دنیا میں کسی ایک شخص نے ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کر لی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔