مغفور احمد اعجازی

3 مارچ 1900 – 26 ستمبر 1966



مغفور احمد اعجازی
مغفور احمد اعجازی
user

عمران خان

مغفور احمد اعجازی جنگ آزادی میں مہاتما گاندھی کے اہم معاونین میں سے ایک تھے۔ بہار کے ضلع مظفر پور میں بلاک شکرا، گاؤں دیہولی میں 3 مارچ کو پیدا ہونے والے مغفور احمد کے والد کا نام مولوی حفیظ الدین اور والدہ کا نام محفوظ النساء تھا۔ انھوں نے مدرسہ عمادیہ، دربھنگہ سے دینی تعلیم حاصل کی اور پوسا ہائی اسکول سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ آگے کی پڑھائی کے لیے بی این کالج، پٹنہ میں داخلہ لیا لیکن 1921 میں تعلیم ترک کر کے مہاتما گاندھی کے تحریک عدم تعاون کے ساتھ منسلک ہو گئے۔ بعد ازاں وہ جنگ آزادی کے حصول کے لیے شروع ہوئی سبھی تحریکوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔

قابل ذکر ہے کہ جب ان کی شادی عزیزالفاطمہ سے ہوئی تو نکاح کے بعد شادی کی تقریب عوامی میٹنگ میں تبدیل ہو گئی جو تحریک آزادی کی منصوبہ بندی پر مشتمل تھی۔ حصول آزادی کے بعد خصوصی طور سے وہ فروغ اردو زبان کے لیے کوشاں رہے۔ ساتھ ہی ٹریڈ یونین موومنٹ سے بھی منسلک رہے۔ 26 ستمبر 1966 کی صبح آخری سانس لینے والے مغفور احمد نے سر سید ایجوکیشن سوسائٹی کی طرز پر 'انجمن خدام ملت' کا قیام کیا جس کے تحت ایک اسکول کی بنیاد پڑی اور ایک مسافر خانہ کا بھی قیام عمل میں آیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Aug 2017, 12:57 PM