ویر عبدالحمید

یکم جولائی 1933 – 31 ستمبر 1965



ویر عبدالحمید
ویر عبدالحمید
user

قومی آوازبیورو

سنہ 1965 کے ہند-پاک جنگ میں پاکستانی پیٹن ٹینکوں کو تباہ کرتے ہوئے پاکستانی فوجیوں کی دُرگت نکالنے والے مادر وطن کے جانباز سپاہی، پرم ویر چکر، سمر سیوا میڈل، رکشا میڈل اور فوجی سیوا میڈل اعزاز یافتہ ویر عبدالحمید کی پیدائش اترپردیش کے غازی پور میں یکم جولائی 1933 کو ہوئی۔ بچپن سے ہی حب الوطنی کا جذبہ دل میں رکھنے والے ویر عبدالحمید اپنی ضروری تعلیم مکمل کرنے کے فوراً بعد یعنی 20 سال کی عمر میں وارانسی آرمی سنٹر میں 27 دسمبر 1954 کو گرینیڈیر انفینٹری ریجمنٹ میں داخل ہوئے۔ کمپنی کوارٹر ماسٹر حولدار عبدالحمید پی وی سی کے چوتھی بٹالین کے گرینیڈیر فوجی تھے۔ سنہ 1962 میں جب ہند-چین جنگ ہوا تھا تو عبدالحمید ساتویں بٹالین کے انفینٹری بریگیڈ کا حصہ تھے اور چینی فوجیوں کا زبردست مقابلہ کیا تھا۔ سنہ 1965 کا ہند-پاک جنگ ویر عبدالحمید کے لیے شہادت کی جنگ ثابت ہوئی۔ 8 ستمبر 1965 کو 106 ایم ایم بندوق کے ساتھ امرتسر روڈ میں انھوں نے محاذ سنبھالا تھا اور 10 ستمبر کو پاکستانی فوجی لگاتار پیٹن ٹینک سے گولے برساتے ہوئے ہندوستانی فوجیوں کی چھاؤنی میں داخل ہونے لگے۔ اسی درمیان پیٹن ٹینکوں کے ایک گروپ کو اپنی جانب آتے ہوئے دیکھ کر عبدالحمید نے عقلمندی کا مظاہرہ کیا اور گنّے کی کھیتوں میں توپ داغنے والی بندوقوں کو کچھ اس طرح نصب کر دیا کہ پاکستانی فوج اسے دیکھ ہی نہیں سکتے تھے۔ جب پاکستانی ٹینک نزدیک آئے تو ان پر حملہ کیا اور 3 پیٹن ٹینکوں کو نیست و نابود کر دیا۔ 10 ستمبر کا ہی دن تھا جب پاکستانی فوجیوں کے سامنے اپنی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویر عبدالحمید نے اپنی جان مادر وطن کے لیے قربان کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔